1
0
Friday 20 May 2011 20:44

ایبٹ آباد واقعے میں جو کچھ ہوا اس کا حساب لیں گے، قوم کی عزت کا سودا کرنے کا کسی کو حق نہیں، نواز شریف

ایبٹ آباد واقعے میں جو کچھ ہوا اس کا حساب لیں گے، قوم کی عزت کا سودا کرنے کا کسی کو حق نہیں، نواز شریف
گجرات:اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام خیرات نہیں مانگیں گے اور اپنی عزت کو داؤ پر نہیں لگائیں گے، جو کچھ ایبٹ آباد میں ہوا ہے اس کا حساب لیا جائیگا۔ گجرات میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے میاں نواز شریف کا کہنا تھا کہ قومی توقیر اور عزت کو خاک میں ملانے کی کوشش کی جا رہی ہے، ایبٹ آباد کے واقعے کو نہیں بھلایا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی عزت دار قوم ہے اور اس کی عزت کا سودا کرنے کا کسی کو حق نہیں ہے۔ نواز شریف کا کہنا تھا کہ جو ایبٹ آباد میں ہوا ہے اس کا حساب آزاد کمیشن لے گا اور یہ ساری باتیں قوم کے سامنے آنی چاہئیں تاکہ آئندہ اس طرح کے واقعات نہ ہونے پائیں۔ وزیراعظم کے ساتھ بیٹھ کر بات ہو گی، حکومت کی جانب سے کوئی رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی جاتی ہے تو ہم اس کا دفاع کریں گے، جب اس طرح کی تحقیق ہو گی، کمیشن بنے گا تو دنیا کو پتہ چلے گا کہ یہ خوددار قوم ہے اس قوم کی خودداری کو چیلنج نہیں کیا جاسکتا۔ یہ قوم ایک خودار قوم ہے، اسے فتح نہیں کیا جاسکتا، یہ قوم اپنی عزت کی رکھوالی کر سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج کا سب سے بڑا مسئلہ لوڈشیڈنگ ہے، 63 سالوں میں لوگوں کے بال سفید ہو گئے ہیں لیکن لوڈشیڈنگ ختم نہیں ہوئی، اسے ختم کرنے پر کوئی توجہ نہیں دی۔ ہم نے صرف توجہ اکھاڑ پچھاڑ پر دی، حکومتوں کی اکھاڑ پچھاڑ پر توجہ دی گئی۔ اسی کی وجہ سے غربت، مہنگائی اور دیگر خرابیاں پیدا ہو رہی ہیں۔ پاکستان معاشی طور پر بدحال ہو رہا ہے اور ترقی نہیں کر پارہا۔ ان کا کہنا تھا کہ کوئی اگر یہ کہتا ہے کہ سیاست میں سب چلتا ہے۔ آج دوستی تو کل دشمنی ہوتی ہے اور یہ چیز نہیں دیکھی جاتی کہ کون کہاں کا ہے۔ میں یہ کہتا ہوں کہ جس سیاست کا نظریہ نہیں اسے نہیں ہونا چاہئے، اصولی سیاست ہونی چاہئے۔ اگر یہ نہیں ہے تو پھر ہم بے اصول ہیں اور ہمیں گھر جانا چاہئے اور اصول والوں کو آنا چاہئے، جس ڈگر پر ہم پاکستان کی سیاست کو لانا چاہتے ہیں۔ لوگوں نے وعدے کئے اور کہنے والوں نے کہا کہ یہ کوئی قرآن یا حدیث نہیں ہے۔ اگر ایسی سیاست ہے تو یہ نہیں ہونی چاہئے۔  
خبر کا کوڈ : 73224
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

Pakistan
طالبان اور القاعدہ کا بھی یہی بیان تھا کہ جو کچھ ایبٹ آباد میں ہوا ہے اس کا حساب لیا جائیگا
ہماری پیشکش