0
Tuesday 19 Jun 2018 13:01

خیبر پختونخوا میں انتخابی مہم، ضابطہ اخلاق کیخلاف ورزی شروع

خیبر پختونخوا میں انتخابی مہم، ضابطہ اخلاق کیخلاف ورزی شروع
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں انتخابی مہم باضابطہ طور پر شروع ہونے سے قبل ہی مختلف سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کی طرف سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیاں شروع ہوگئی ہیں۔ شہر میں مقررہ سائز سے زائد کے حامل بل بورڈز لگانے کا مقابلہ جاری ہے، جبکہ الیکشن کمیشن کی طرف سے تاحال خاموشی اختیار کی گئی ہے۔ کاغذات نامزدگی جمع کرانے والے اکثر امیدواروں نے شہر کی مختلف شاہراہوں پر قد آدم بل بورڈ لگانے کا سلسلہ تیز کر دیا ہے۔ پشاور صدر، شہر کے مختلف علاقوں کے علاوہ جی ٹی روڈ، کوہاٹ روڈ، رنگ روڈ، یونیورسٹی روڈ، باڑہ روڈ اور چارسدہ روڈ سمیت دیگر شاہراہوں پر بھی قد آدم بل بورڈ لگائے گئے ہیں، جن کے سائز ضابطہ اخلاق میں درج سائز سے کافی بڑے ہیں۔ پہلے مرحلہ پر ہی امیدواروں کی طرف سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن کی خاموشی پر عوامی حلقوں نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اس مرحلہ پر کارروائی نہ کی گئی تو آگے چل کر ضابطہ اخلاق پر عملدر آمد مشکل ہو جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 732263
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش