0
Tuesday 19 Jun 2018 17:29

کراچی، این اے 245 سے فاروق ستار کے کاغذاتِ نامزدگی مسترد

کراچی، این اے 245 سے فاروق ستار کے کاغذاتِ نامزدگی مسترد
اسلام ٹائمز۔ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 245 سے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کے کاغذاتِ نامزدگی مسترد کر دیئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے حلقہ این اے 245 (جمشید کوارٹر، فیروز آباد) سے ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار کے کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال کیلئے سماعت ہوئی، تاہم فاروق ستار ریٹرننگ افسر کے سامنے پیش نہ ہوئے۔ پولیس نے فاروق ستار کے بارے میں اپنی رپورٹ جمع کرائی۔ ایس ایس پی کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹ میں کہا گیا کہ فاروق ستار کے خلاف متعدد مقدمات ہیں، انہیں عدالت مفرور قرار دے چکی ہے اور ان کے وارنٹِ گرفتاری بھی جاری کیے ہوئے ہیں، فاروق ستار نے کاغذات نامزدگی میں مقدمات کا ذکر نہیں کیا۔

ریٹرننگ افسر (آر او) نے فاروق ستار کے پیش نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فاروق ستار نے حقائق چھپائے اور کاغذات نامزدگی میں اپنے خلاف درج مقدمات کا ذکر نہیں کیا، انہوں نے دو ایف آئی آرز ظاہر نہیں کیں، ایم کیو ایم کے رہنما مقدمات کا سامنا کرنے کی بجائے مفرور ہوگئے۔ ریٹرننگ افسر نے فیصلہ سناتے ہوئے این اے 245 سے فاروق ستار کے کاغذاتِ نامزدگی مسترد کر دیئے۔ واضح رہے کہ فاروق ستار نے کراچی سے قومی اسمبلی کے تین حلقوں این اے 241، 245 اور 247 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 732326
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش