0
Tuesday 19 Jun 2018 21:32

مقبوضہ کشمیر کے سیاسی منظرنامہ پر سنسنی خیز پیشرفت، محبوبہ مفتی نے استعفی دیدیا

مقبوضہ کشمیر کے سیاسی منظرنامہ پر سنسنی خیز پیشرفت، محبوبہ مفتی نے استعفی دیدیا
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر میں بی جے پی نے پی ڈی پی سے حمایت واپس لیکر موجود مخلوط تین سالہ اور تین مہینوں پر محیط حکومت کو گرا دیا ہے۔ اس دوران بھاجپا کی طرف سے حمایت واپس لینے کے اعلان کے چند منٹ بعد ہی وزیراعلٰی محبوبہ مفتی نے راج بھون جاکر گورنر این این ووہرا کو اپنا استعفٰی پیش کیا ہے، جس کے ساتھ ہی کشمیر میں گورنر راج کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔ منگل کو پی ڈی پی کے ساتھ اتحاد ختم کرنے کا فیصلہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی کور گروپ کی میٹنگ میں لیا گیا۔ بھاجپا نے یہ غیر متوقع فیصلہ نئی دہلی میں جموں کشمیر کے اپنے تمام ممبران اسمبلی کی موجودگی میں لیا ہے اور اس کا باضابطہ اعلان ایک پریس کانفرنس کے دوران کر دیا گیا ہے۔

میٹنگ کے بعد بی جے پی کے جنرل سیکرٹری رام مادھو نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ یہ حکومت اپنے اہم مقاصد کے حصول میں بُری طرح ناکام ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحافی سید شجاعت بخاری کے دن دھاڑے قتل نے آزادی اظہار کو خطرے میں ڈالا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نہ جموں کشمیر میں امن قائم کرسکی ہے اور نہ ہی ان کے تینوں خطوں میں یکساں ترقی ہو پائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے ’’وسیع تر قومی مفاد میں اور اس کی سالمیت کے لئے‘‘ پارٹی نے پی ڈی پی کے ساتھ اتحاد ختم کرنے اور موجودہ حالات میں کشمیر کے نظم کو گورنر کے ہاتھ سونپنے کا فیصلہ لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھاجپا کشمیر میں گورنر راج کا نفاذ چاہتی ہے۔ رام مادھو نے کہا کہ کشمیر میں بنیاد پرستی اور تشدد میں اضافہ ہوا ہے جبکہ صحافی سید شجاعت بخاری کے دن دھاڑے قتل نے آزادی اظہار کو خطرے میں ڈالا ہے۔ اس دوران بھاجپا کی طرف سے حمایت واپس لینے کے اعلان کے چند منٹ بعد ہی مقبوضہ کشمیر کی وزیراعلٰی محبوبہ مفتی نے راج بھون جاکر گورنر این این ووہرا کو اپنا استعفٰی پیش کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 732391
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش