QR CodeQR Code

آزادانہ طور پر انتخابات میں حصہ لینے دیا گیا تو کراچی میں ہمارا کوئی مدمقابل نہیں، محمد حسین

19 Jun 2018 21:39

این اے 245 سے کاغذات نامزدگی منظور ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما ایم کیو ایم پاکستان نے کہا کہ ہماری پارٹی میں ٹکٹوں کا کوئی مسئلہ نہیں ہے، پارٹی نے جس کو ٹکٹ دیا وہ الیکشن میں حصہ لے گا۔


اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی مومنٹ پاکستان کے رہنما محمد حسین خان نے کہا ہے کہ اگر ہمیں آزادانہ طور پر انتخابات میں حصہ لینے دیا گیا تو کراچی میں ہمارا کوئی مدمقابل نہیں ہے۔ حلقہ این اے 245 سے کاغذات نامزدگی منظور ہونے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے محمد حسین نے کہا کہ موجودہ بلدیاتی نظام تباہ حالی کا شکار ہے، ہماری حکومت بنی تو بلدیاتی نظام میں اصلاحات لائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری پارٹی میں ٹکٹوں کا کوئی مسئلہ نہیں ہے، پارٹی نے جس کو ٹکٹ دیا وہ الیکشن میں حصہ لے گا۔ محمد حسین نے کہا کہ اگر ایم کیو ایم کو آزادانہ طور پر انتخابات میں حصہ لینے کا موقع دیا گیا تو ہمارا کراچی میں کوئی مدمقابل نہیں ہے۔


خبر کا کوڈ: 732401

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/732401/آزادانہ-طور-پر-انتخابات-میں-حصہ-لینے-دیا-گیا-کراچی-ہمارا-کوئی-مدمقابل-نہیں-محمد-حسین

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org