QR CodeQR Code

عالمی ریسرچ سنٹر نے کے آئی یو گلگت کے ڈائریکٹر آئی مارک کو دو بڑے ریسرچ پروجیکٹ دے دیئے

20 Jun 2018 00:24

ڈاکٹر نظامی کو پروجیکٹ آب و ہوا کی تغیر و تبدل کے تناظر میں جنگلات اور فصل کی پیداوار کے امکانات اور کمیونٹی کی سطح پر گلاف کیلئے تعاون کے موضوع پر ریسرچ کا موقع دیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی گلگت کے ڈائریکٹر آئی مارک پروفیسر ڈاکٹر سید معظم نظامی نے دو بڑے ریسرچ پروجیکٹ حاصل کرلئے۔ تفصیلات کے مطابق عالمی تحقیقی مرکز "دی گلوبل چینج امپیکٹ سٹڈی سنٹر" کی جانب سے کے آئی یو کے ڈائریکٹر کو ان کے پروپوزل کو بہترین قرار دیتے ہوئے یہ دو بڑے ریسرچ پروجیکٹ انہیں دے دئیے۔ ڈاکٹر نظامی کو یہ پروجیکٹ آب و ہوا کی تغیر و تبدل کے تناظر میں جنگلات اور فصل کی پیداوار کے امکانات اور کمیونٹی کی سطح پر گلاف کیلئے تعاون کے موضوع پر ریسرچ کا موقع دیا گیا۔ اس ریسرچ کیلئے تمام مالی معاونت گلوبل چینج سٹڈی سنٹر کریے گا۔ ڈاکٹر نظامی اس پروجیکٹ پر یونیورسٹی کے اساتذہ اور طلباء کے تعاون سے بہت جلد کام شروع کریں گے۔ یونیورسٹی کے اساتذہ اور سٹاف سمیت طلباء نے اس اہم ریسرچ پروجیکٹ کے حصول پر ڈاکٹر معظم نظامی کو مبارکباد پیش کی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ اس پراجیکٹ کی تکمیل سے یونیورسٹی میں ریسرچ کلچر مزید مضبوط و مربوط ہو گا۔

 
 
 
 


خبر کا کوڈ: 732418

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/732418/عالمی-ریسرچ-سنٹر-نے-کے-ا-ئی-یو-گلگت-ڈائریکٹر-مارک-کو-دو-بڑے-پروجیکٹ-دے-دیئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org