QR CodeQR Code

امریکہ اور بھارت پاک فوج کو متنازعہ بنانے کیلئے نواز شریف کو استعمال کر رہے ہیں، حسین رضا

20 Jun 2018 09:18

سنی اتحاد کونسل کے امیدوار کا کہنا تھا کہ پاکستان کی عوام پاک فوج کے مخالفین سے نفرت کرتی ہے، نئے الیکشن میں عوام ووٹ کے ذریعے احتساب کریں گے، ووٹ کے درست استعمال سے ملک و قوم کی تقدیر بدل سکتی ہے، ہم نے الیکشن لڑنے کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل کے امیدوار پی پی 113 صاحبزادہ حسین رضا نے کہا ہے کہ رانا ثناءاللہ کو عوامی طاقت سے الیکشن میں شکست دیں گے۔ سنی اتحاد کونسل ووٹ کی شرعی حیثیت کے بارے جلد فتوٰی جاری کرے گی۔ سنی اتحاد کونسل ختم نبوت کے غداروں کیخلاف ڈٹ چکی ہے، ووٹ کی شرعی حیثیت عوام کے سامنے رکھیں گے، کسی کو ووٹ دینا اس کے حق میں گواہی دینا یا شہادت دینے کے مترادف ہے، اگر کسی شخص میں وہ ایمانداری اور دیانتداری جیسی صفات نہیں ہیں تو اس کو ووٹ دینے والا گناہ کا مرتکب ہوگا، ووٹ کی ایک حیثیت سفارش کی بھی ہے۔ صاحبزادہ حسین رضا نے کہا کہ نون لیگ بھی وینٹی لیٹر پر ہے، چیف جسٹس کا پانی بحران کو پہلی ترجیح قرار دینا خوش آئند ہے، منظور پشتین پاکستان دشمن طاقتوں کا مہرہ ہے، پاک فوج نے پشتونوں کو دہشتگردی سے نجات دلانے کیلئے قربانیاں دی ہیں، امریکہ اور بھارت پاک فوج کو متنازعہ بنانے کیلئے نواز شریف کو استعمال کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاناما کی گھنٹی انتخابی مہم کے دوران بھی بجتی رہے گی، کرپٹ ٹولہ 25 جولائی کو عوام کی عدالت سے بھی نااہل قرار پائے گا، پاکستان کی عوام پاک فوج کے مخالفین سے نفرت کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئے الیکشن میں عوام ووٹ کے ذریعے احتساب کرے گی۔ ووٹ کے درست استعمال سے ملک و قوم کی تقدیر بدل سکتی ہے، ہم نے الیکشن لڑنے کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 732433

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/732433/امریکہ-اور-بھارت-پاک-فوج-کو-متنازعہ-بنانے-کیلئے-نواز-شریف-استعمال-کر-رہے-ہیں-حسین-رضا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org