QR CodeQR Code

سوات میں سیاحوں کی گاڑی دریا میں گر گئی، 6 افراد جاں بحق

20 Jun 2018 12:05

حادثے کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 11 افراد دریا میں ڈوب گئے، سیاح بونیر سے کالام جا رہے تھے۔ واقعے کے بعد ریسکیو اہلکاروں او مقامی افراد نے 6 سیاحوں کی لاشیں نکال لی ہیں، جبکہ 3 افراد کو زخمی حالت میں نکال لیا گیا۔ ڈوبنے والے 2 سیاحوں کی تلاش جاری ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سوات میں سیاحوں کی گاڑی دریائے سوات میں گر گئی، جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سوات میں کالام بحرین روڈ پر گاؤں رامیچ کے قریب سیاحوں کی گاڑی دریائے سوات میں گر گئی۔ حادثے کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 11 افراد دریا میں ڈوب گئے، سیاح بونیر سے کالام جا رہے تھے۔ واقعے کے بعد ریسکیو اہلکاروں او مقامی افراد نے 6 سیاحوں کی لاشیں نکال لی ہیں، جبکہ 3 افراد کو زخمی حالت میں نکال لیا گیا۔ ڈوبنے والے 2 سیاحوں کی تلاش جاری ہے۔ مرنے والے 4 افراد کا تعلق بونیر کے گاؤں افسودہ سے ہے، جبکہ ایک شخص کا تعلق پنجاب کے ضلع گوجرانوالہ سے ہے۔ مرنے والوں میں فضل رحمٰن، محمد علی، خان محمد اور شیر خان شامل ہیں۔


خبر کا کوڈ: 732473

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/732473/سوات-میں-سیاحوں-کی-گاڑی-دریا-گر-گئی-6-افراد-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org