0
Monday 29 Jun 2009 10:28

امریکہ افغان سرحد سے دہشتگردوں کی آمد روکنے کیلئے اقدامات کرے،جنرل کیانی

امریکہ افغان سرحد سے دہشتگردوں کی آمد روکنے کیلئے اقدامات کرے،جنرل کیانی
راولپنڈی:پاکستان کے ایک روزہ دورے پر آئے ہوئے امریکی سنٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل ڈیوڈ پیٹریاس نے چیف آف آرمی سٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی سے ملاقات کی۔آئی ایس پی آرکی طرف سے جاری بیان کے مطابق جنرل ہیڈ کوارٹرز میں ہونے والی اس ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دریں اثناء نجی ٹی وی کے مطابق آرمی چیف اور جنرل ڈیوڈ پیٹریاس کے درمیان ملاقات میں پاک افغان سرحدی صورتحال پر بھی غور کیا گیا اور جنرل اشفاق پرویز کیانی نے ڈیوڈ پیٹریاس سے کہا ہے کہ امریکی فوج پاک افغان سرحد پر افغانستان کے علاقے میں عسکریت پسندوں کی نقل و حرکت روکنے کیلئے اقدامات اٹھائے تاکہ آپریشن کے دوران عسکریت پسند سرحد عبور کر کے افغانستان میں جا سکیں نہ افغانستان سے پاکستان میں داخل ہو سکیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جنرل ڈیوڈ پٹریاس اتوار کو ہی ایک روزہ سرکاری دورہ پر پاکستان آئے تھے۔ امریکی سفارتخانے کے ذرائع کے مطابق جنرل ڈیوڈ پٹریاس نے پاکستانی عسکری قیادت سے خطے کی مجموعی سلامتی کی صورتحال، دہشتگردی کے خلاف جاری جنگ، دو طرفہ امور اور پاک افغان سرحدی معاملات پر تبادلہ خیال کی۔ ذرائع کے مطابق جنرل ڈیوڈ پٹریاس نے شدت پسندی اور دہشتگردی کے خلاف پاکستانی سکیورٹی فورسز کے جاری آپریشن کی مکمل حمایت کی اور دہشتگردی کے خاتمے کے حوالے سے امریکی تعاون کے عزم کا اعادہ کیا۔ ذرائع کے مطابق انہوں نے واضح کیا کہ امریکہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مسلح افواج اور حکومت دونوں سے قریبی اور معلومات کے تبادلہ خیال پر تعاون جاری رکھے گا۔
خبر کا کوڈ : 7325
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش