QR CodeQR Code

الیکشن 2018، اے این پی نے اپنے منشور کا اعلان کردیا

20 Jun 2018 20:47

باچاخان مرکز میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری میاں افتخارحسین کاکہنا تھا کہ لوگ سو دن کیلئے منشور پیش کرتے ہیں ہم نے 5 سالوں کیلئے پیش کردیا۔


اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی نے عام انتخابات کیلئے اپنے منشور کا اعلان کردیا۔ انتخابی منشور میں امن و سلامتی کو سرفہرست رکھا گیا ہے، اردو انگریزی اور چینی زبان کو مضمون کی بجائے زبان کے طور پر پڑھایا جائے گا، پانچ سال سے سولہ سال تک کے عمر کے بچوں کو مفت تعلیم دئیے جائینگے۔ باچاخان مرکز میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری میاں افتخارحسین کاکہنا تھا کہ لوگ سو دن کیلئے منشور پیش کرتے ہیں ہم نے 5 سالوں کیلئے پیش کردیا۔ سپریم کورٹ کو آئینی مسائل میں الجھانے کی بجائے علیحدہ آئینی عدالت کے قیام کی حمایت کرینگے دعوہ کرتے ہیں کہ اے این پی کی طرح منشور کسی پارٹی کے پاس نہیں ہے۔ انتہاپسندی فرقہ پرستی اور دہشت گردی جیسے عوامل کی بنیادی وجوہات پر توجہ دیناہوگا۔ انتخابی منشور میں امن و سلامتی کو بھی سرفہرست رکھا گیا ہے۔ منشورمیں یہ بھی لکھا ہے ملکی سالمیت کی خلاف ورزی کی کھل کر مخالفت کی جائے گی، معقول بنیادوں پر آزاد خارجہ پالیسی کی تشکیل کے لئے کوشش کی جائے گی۔ نیکٹا کی صلاحیتوں میں اضافہ کے لئے کوشش، دہشت گردی سے متاثرہ افراد کے لئے انشورنس پلان ترتیب دیا جائے گا۔ منشورمیں یہ بھی تحریرکیا گیا ہے کہ ہرضلع میں جوڈیشل کمپلیکس، خواتین کے حقوق کا تحفظ اور انہیں بااختیار بنانے سمیت خواتین کو ملازمتوں کے یکساں مواقع دئے جانے کا عزم کررکھا ہے جبکہ اضلاع کی سطح پر ایک یونیورسٹی اور صوبائی حلقے میں کالج بنایا جائے گا۔ پرائمری تعلیم کی مالی اور انتظامی معاملات مقامی حکومتوں کے سپرد صحت کے لئے جی ڈی پی کا 6 فیصد بجٹ مختص کیا جائے گا، کھیلوں کے حوالے سے تمام اضلاع میں سپورٹس کمپلیکس بنائے جائینگے۔ تاہم فاٹا میں مقامی سکیورٹی کو پولیس میں ضم کرنے سمیت قبائلی اضلاع کی تعمیر و ترقی کے لیے ترجیحی بنیادوں پر سی پیک میں شامل کرنا ہوگا، منشور کے مطابق تمام خارجی اور پڑوسیوں ممالک کیساتھ تعلق کو خوشگوار بنانے سمیت افغانستان کیساتھ مزید 10 راہداریاں مقامی تجارت کے لئے کھول دینے کا عزم بھی رکھا گیا ہے، جبکہ تمام اداروں کا احتساب بھی تحریر کیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 732567

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/732567/الیکشن-2018-اے-این-پی-نے-اپنے-منشور-کا-اعلان-کردیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org