0
Wednesday 20 Jun 2018 21:54

پی ڈی پی و بی جے پی حکومت معطل، راجناتھ سنگھ اور دنیشور شرما بے خبر

پی ڈی پی و بی جے پی حکومت معطل، راجناتھ سنگھ اور دنیشور شرما بے خبر
اسلام ٹائمز۔ بی جے پی کی جانب سے حمایت واپس لینے کا فیصلہ اس قدر اچانک اور رازداری سے لیا گیا ہے کہ بھارتی وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ کو بھی عام لوگوں کی طرح معلوم ہوا۔ محبوبہ مفتی کے لئے یہ فیصلہ اس حد تک اچانک تھا کہ انہیں گورنر نے فون پر بتایا ’’آپ کا اتحاد ٹوٹ چکا ہے۔ محبوبہ مفتی نے خاموشی سے گورنر کی بات سنی اور کچھ پل رکنے کے بعد کہا کہ بی جے پی کے ساتھ بات چیت کرنے کی ضرورت نہیں ہے اور وہ اپنا استعفٰی سونپ دیں گی۔ بھارتی شہر کلکتہ سے شائع ہونے ایک اخبار نے لکھا ہے کہ اتحاد واپس لینے کا یہ فیصلہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی، بی جے پی کے صدر امت شاہ اور نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر اجیت ڈاول نے لیا ہے اور اس کے بارے میں وزیر داخلہ کے ساتھ ساتھ بھارتی مذاکراتکار دنیشور شرما کو بھی آخری وقت تک بھنک بھی نہیں لگنے دی گئی۔

اخبار کے مطابق اجیت ڈاول نے منگل کی صبح امت شاہ کے بنگلے پر حاضری دی جبکہ وزیر داخلہ نارتھ بلاک کی پہلی منزل پر ان کے دفتر میں بیٹھے ہوئے تھے۔ چند ساعتوں کے بعد بی جے پی نے پی ڈی پی کی حمایت واپس لینے کا اعلان کیا تو وزیر داخلہ اپنی سرکاری رہائش پر چلے گئے۔ اخبار نے وزارت داخلہ کے حکام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں یوں لگا کہ وزیر داخلہ کو اس بارے میں کچھ معلوم نہیں تھا۔ ان حکام کے مطابق وزیر داخلہ کے ساتھ ساتھ جموں کشمیر کے لئے بھارت کے مذاکراتکار دنیشور شرما بھی اس فیصلے سے انجان لگ رہے تھے۔ اس معاملہ نے بھارت میں کچھ حد تک ناپسندیدہ ماحول قائم کیا۔ سرینگر میں محبوبہ مفتی کے لئے یہ فیصلہ بھی اس حد تک اچانک تھا کہ وہ سکریٹریٹ میں اپنے دفتر میں معمول کے کام میں مصروف تھیں۔
خبر کا کوڈ : 732569
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش