0
Wednesday 20 Jun 2018 20:51

ضلع مہمند میں سیاسی بحث کے دوران ایک شخص قتل

ضلع مہمند میں سیاسی بحث کے دوران ایک شخص قتل
اسلام ٹائمز۔ الیکشن مہم کے سلسلے میں پہلی دفعہ قبائلی ضلع مومند میں دو گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق  جبکہ تین زخمی ہوگئے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق 2018 کے الیکشن کمپین میں پہلی مرتبہ قبائلی ضلع مہمند کے سرحدی دیہات میں دو گروپوں کے درمیان پسند و ناپسند لیڈر کے موضوع پر تنازعہ کھڑا ہوا، جس پر معاملہ ایک دوسرے پر پھتر مارنے تک پہنچ گیا۔ ذرائع کے مطابق سرحدی دیہات سوران گدائی کے علاقے تنگی میں جماعت اسلامی کا جلسہ منعقد ہوا تھا، جلسے سے واپسی پر دو گرہوں میں پسند و ناپسند لیڈر کی موضوع پر جھگڑا ہوا اور مخالف فریق ایک دوسرے پر پھتر کے وار کرنے لگے، جس سے محمد شاہ نامی شخص موقع پر جاں بحق جبکہ ملک رحمانی گل، گلستان اور غفور زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو علاج کے لئے باجوڑ خار ہسپتال پہنچایا گیا۔ ضلعی انتظامیہ نے زیور نامی شخص کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ 2018کے الیکشن کمپئین میں یہ پہلا موقع ہے کہ انتخابی تیاریوں کے دوران کسی شخص نے پسند و ناپسند لیڈر کے معاملے پر دوسرے شخص کی جان لے لی۔
خبر کا کوڈ : 732573
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش