0
Wednesday 20 Jun 2018 21:18

مانسہرہ، جیپ کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 10 افراد جاں بحق

مانسہرہ، جیپ کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 10 افراد جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ مانسہرہ کے علاقے سچہ بیلہ کے قریب جیپ کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 10 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس نے بھی حادثے کے نتیجے میں 10 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سچہ بیلہ کے قریب گاڑی موڑ کاٹتے ہوئے بے قابو ہو کر کھائی میں جا گری۔ حادثے میں 4 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں 6 خواتین اور 3 بچے بھی شامل ہیں۔
خبر کا کوڈ : 732577
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش