0
Wednesday 20 Jun 2018 23:36

جی ڈی اے میں موجود پرانے مایوس شکاری نئے جال میں عوام کو پھنسانے آئے ہیں، وقار مہدی

جی ڈی اے میں موجود پرانے مایوس شکاری نئے جال میں عوام کو پھنسانے آئے ہیں، وقار مہدی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی نے کہا کہ گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) بھان متی کا کنبہ ہے، پرانے مایوس شکاری نیا جال لے کر سندھ کے عوام کو ایک بار پھر باوقوف بنانے کیلئے تماشہ لگانے کیلئے میدان میں آئے ہیں، لیکن ماضی کی طرح سندھ کی عوام اس عوام دشمن ٹولے کو ایک دفعہ پھر شکست فاش سے دوچار کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ جے ڈی اے کے خود ساختہ لیڈر جو کہ ماضی میں چور دروازوں سے حکومتوں میں آئے انہوں نے ان ادوار میں کون سے تاریخی کام کئے جس سے سندھ کے عوام کو یوسی سے لے کر ڈویژنل سطح تک فائدہ ہوا ہو۔ انہوں نے کہا کہ بدین کے عوام کے خیرخواہ اور ہمدرد بننے والے جی ڈی اے کے نووارد رہنماؤں نے پیپلز پارٹی کے ادوار میں لئے جانے والا کھربوں روپے کا فنڈ کب کہاں اور کیسے استعمال کیا؟ اس کا بدین کے عوام حساب مانگ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صوبہ سندھ کے عوام ان نوسربازوں سے بخوبی واقف ہیں، جو بہتی گنگا میں ہاتھ دھونے سے باز نہیں آتے، جن کے لئے اقتدار ہی سب کچھ ہے، جس کیلئے وہ اپنوں کے سروں سے بھی پھلانگنے سے اجتناب نہیں برتتے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے مخالفین آج پیپلز پارٹی کی عوام میں مقبولیت دیکھ کر خوف زدہ ہیں، کشمور سے کراچی تک پی پی پی نے ہر ضلع میں ترقیاتی کام کئے ہیں اور بیشتر مکمل ہوچکے ہیں اور باقی زیر تکمیل میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 25 جولائی کو ہونے والے الیکشن میں عوام ان کو ایک بار پھر اپنے ووٹوں کی طاقت سے لوٹوں کو مسترد کردیگی۔
خبر کا کوڈ : 732596
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش