0
Saturday 21 May 2011 00:18

امریکہ سے کوئی معاہدہ نہیں ہوا تھا، ڈرون حملے پاکستان کی سالمیت کیخلاف ہیں، امریکی ہیلی کاپٹر اسامہ کے محافظوں نے گرایا، جنرل کیانی

امریکہ سے کوئی معاہدہ نہیں ہوا تھا، ڈرون حملے پاکستان کی سالمیت کیخلاف ہیں، امریکی ہیلی کاپٹر اسامہ کے محافظوں نے گرایا، جنرل کیانی
اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی نے واضح کیا ہے کہ ڈرون حملوں کے حوالے سے پاکستان اور امریکہ کے درمیان کوئی معاہدہ نہیں ہے اور نہ ہی مشرف دور میں اس قسم کا کوئی معاہدہ کیا گیا۔ ڈرون حملے پاکستان کی سالمیت کے خلاف ہیں۔ پاکستان ایبٹ آباد میں القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کی موجودگی سے لاعلم تھا، جو انٹیلی جنس کی ناکامی ہے۔ ایبٹ آباد میں کئے جانے والے امریکی کمانڈو آپریشن میں اسٹیلتھ ٹیکنالوجی استعمال کی گئی، جس کا توڑ دنیا کے کسی ملک کے پاس نہیں ہے، نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد میں طلباء سے خطاب کرتے ہوئے جنرل اشفاق پرویز کیانی نے کہا کہ ایبٹ آباد آپریشن کے لئے امریکی ہیلی کاپٹر بارہ بجکر تیس پر پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہوئے، ہیلی کاپٹر نچلی پرواز ہونے کی وجہ سے پاکستانی ریڈار کی نظروں سے محفوظ رہے۔
آپریشن کے دوران امریکہ نے اسٹیلتھ ٹیکنالوجی کا استعمال کیا، جو دنیا کے کسی ملک کے پاس نہیں۔ اسامہ بن لادن کے محافظوں نے فائرنگ کر کے ایک امریکی ہیلی کاپٹر کو گرایا، اسامہ بن لادن کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ اسامہ کی ہلاکت کا واضح ثبوت اسامہ کی بیوی بچے ہیں۔ جو اس وقت پاکستان کے پاس ہیں جن سے پوچھ گچھ کے دوران اسامہ کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی۔ انہوں نے اسامہ بن لادن کی ایبٹ آباد میں موجودگی کو انٹیلی جنس کی ناکامی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایبٹ آباد میں اسامہ کی موجودگی سے پاکستان اور اس کے خفیہ ادارے لاعلم تھے۔
خبر کا کوڈ : 73266
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش