0
Thursday 21 Jun 2018 18:54

مخالفین سیاسی میدان میں میرا مقابلہ نہیں کر سکتے، الیکشن کے دنوں میں میرے خلاف ایک عورت کو لانچ کیا، ضیاء اللہ بنگش

مخالفین سیاسی میدان میں میرا مقابلہ نہیں کر سکتے، الیکشن کے دنوں میں میرے خلاف ایک عورت کو لانچ کیا، ضیاء اللہ بنگش
اسلام ٹائمز۔ کوہاٹ میں کل کی جانے والی پریس کانفرنس پر سابق ایم پی اے کوہاٹ ضیاء اللہ بنگش کا وضاختی و مذمتی بیان سامنے آگیا ہے۔ ضیاء اللہ بنگش نے کہا ہے کہ بطور پختون اور کوہاٹ کے نمائندے ہونے کے ناطے میں کسی بھی خاتون یا کوہاٹ کی بیٹی کو ہراساں کرنے کا تصور بھی نہیں کر سکتا۔ 5 سالہ دورِ اقتدار میں میرا دامن ہر قسم کی کرپشن، بدامنی اور اس قسم کے اوچھے ہتھکنڈوں سے پاک رہا ہے۔ مخالفین سیاسی میدان میں میرا مقابلہ نہیں کر سکتے اس لئے الیکشن کے دنوں میں میرے خلاف ایک عورت کو لانچ کیا گیا۔ پریس کانفرنس والی بی بی جو خود کو وکیل بھی کہتی ہیں تو اگر ایسا کوئی مسئلہ تھا تو پولیس یا عدالت سے رجوع کرتی کیونکہ ادارے موجود ہیں اور آزاد ہیں۔ اب بھی پریس کانفرنس والی عورت کو چیلنج کرتا ہوں کسی بھی ادارے کے پاس ثبوتوں کے ساتھ جا کر تحقیقات کروا لے۔

انتخابی عمل شروع ہوتے ہی اس طرح کے بے بنیاد پراپیگنڈے قابل مذمت ہیں۔ مخالفین کو اپنی شکست واضح نظر آرہی ہے، میں اُن کی تکلیف اور غلیظ حرکتوں سے خوب واقف ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت میری تمام توجہ نئے پاکستان کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے پر مزکور ہے۔ عدالت سے سند یافتہ صادق اور امین کپتان کا کھلاڑی ہوں اس طرح کے الزامات میرا مورال ڈاون نہیں کرسکتے۔ واضح رہے کہ واضح رہے کہ ضیاء اللہ بنگش کے خلاف کوہاٹ کے علاقہ منگل بی بی کی رہائشی خاتون نے پریس کانفرنس کرتے ہوۓ الزام عائد کیا تھا کہ ضیاء اللہ بنگش نے انہیں جنسی طور پر ہراساں کیا ہے اور اب وہ انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔ خاتون نے چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے اپیل کرتے ہوۓ کہا کہ اس معاملے کا نوٹس لیں اور انہیں فی الفور انصاف فراہم کیا جاۓ۔
خبر کا کوڈ : 732750
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش