QR CodeQR Code

اسرائیلی وزیراعظم نے اوباما کی انیس سو سرٹھ کی سرحدوں پر واپس جانے کی امریکی تجویز مسترد کردی

21 May 2011 03:22

اسلام ٹائمز:اسرائیلی وزیر اعظم نتن یاہو نے کہا وہ امن کے لیے سمجھوتہ کرنے کو تیار ہیں اور اس کے لیے فلسطینی وزیر اعظم محمود عباس کو بھی حماس یا امن میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا


واشنگٹن:اسلام ٹائمز۔اسرائیلی وزیر اعظم نتن یاہو نے وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر براک اوباما سے ملاقات کی۔ اوول آفس میں مشترکہ نیوز کانفرنس میں دونوں صدر نے کہا کہ وہ ایک دوسرے کے درمیان اختلاف رائے کا احترام کرتے ہیں۔ براک اوباما نے کہا کہ امریکا اور اسرائیل کا رشتہ غیر معمولی ہے۔ نتن یاہو نے کہا کہ وہ امن کے لیے سمجھوتہ کرنے کو تیار ہیں اور اس کے لیے فلسطینی وزیر اعظم محمود عباس کو بھی حماس یا امن میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا۔ خطے میں امن کے لیے امریکا اور اسرائیل ایک ساتھ کام کرنے کو تیار ہیں۔


خبر کا کوڈ: 73276

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/73276/اسرائیلی-وزیراعظم-نے-اوباما-کی-انیس-سو-سرٹھ-سرحدوں-پر-واپس-جانے-امریکی-تجویز-مسترد-کردی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org