0
Thursday 21 Jun 2018 22:31

اعتزاز احسن جیسے آدمی کو کلثوم نواز کی بیماری کو سیاسی رنگ نہیں دینا چاہیے، مریم اورنگزیب

اعتزاز احسن جیسے آدمی کو کلثوم نواز کی بیماری کو سیاسی رنگ نہیں دینا چاہیے، مریم اورنگزیب
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) کی رہنمااور سابق وفاقی وزیراطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے اعتزاز احسن کی جانب سے کلثوم نواز کی بیماری سے متعلق بیان پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ اعتزاز احسن سیاسی بصیرت رکھتے ہیں اور سیاسی میدان میں قد آوار شخصیت سمجھے جاتے ہیں لیکن کلثوم نواز کی بیماری کو سیاسی رنگ نہیں دینا چاہیے۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما اعتزاز احسن نے کہا تھا کہ کلثوم نوازوینٹی لیٹر پر ہیں جس کے بعد علاج ممکن نہیں۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ریٹنگ کے لئے کلثوم نواز کی بیماری کی خبریں چل رہی ہیں جو افسوسناک امر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ قومی احتساب بیورو (نیب) میں گزشتہ 8 ماہ میں دائر مقدموں پر کوئی توجہ نہیں دی گئی، لیکن ساری کوشیں نوازشریف اور مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کے خلاف جاری ہے۔ پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے اپنی سیاسی حریف پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انتخابی ٹکٹ کے معاملے پر پی ٹی آئی اپنے ہی ورکز سے منہ چھپاتی پھر رہی ہے جبکہ گزشتہ 5 دنوں سے بنی گالا میں بند کمرے میں چھپ کر اجلاس ہو رہاہے اور اچانک اعلان کیا گیا کہ انتخابی مہم کا آغاز 24 جون سے کیا جارہاہے۔ مریم اورنگزیب نے پی ٹی آئی کے ترجمان فواد چوہدری کے بارے میں کہا کہ فواد چوہدری پر بہت افسوس ہے، وہ پہلے 5 سیاسی جماعتوں کے ترجمان رہے اور اب بڑی مشکل میں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ 2013 میں وزارت عظمیٰ کے لیے شیروانی سلوانے والے خیالی وزیراعظم (عمران خان) اپنے ہی کارکنان سے چھپ کر بنی گالا میں بیٹھے ہیں اور رینجرز اور پولیس کی حفاظت کے لیے طلب کرلی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے لیے جتنے دعوے کیے وہ منصوبے نہ لگا سکے، اس لیے عمران خان 2018 میں ناکارہ اور نااہل ثابت ہوئے ہیں۔ سابق وفاقی وزیر نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ عمران خان کی جانب سے اسکول اصلاحات کا منصوبہ بری طرح ناکام رہا جس کا ثبوت مختلف رپورٹس ہیں۔ اس حوالے سے انہوں نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا کے لوگوں کو میڑو بس میں سفرکرنا تھا آج ان گڑہوں میں گر کر لوگ زخمی ہور ہےہیں۔
 
خبر کا کوڈ : 732777
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش