QR CodeQR Code

امریکہ خطے کی جغرافیائی حیثیت کو تبدیل کرنا چاہتا ہے، ایرانی وزیر دفاع

21 Jun 2018 20:47

تہران میں ایک کانفرنس سے خطاب میں ایرانی وزیر دفاع نے کہا کہ علاقے کے بعض ممالک اس تصور میں رہ کر کہ وہ امریکہ سے قریب رہ کر امریکہ کے اسطرح کے منصوبے سے محفوظ رہینگے تو یہ انکی بھول ہے۔ انکا کہنا تھا کہ دشمن اپنی سامراجیت کو پھر سے رواج دینے کیلئے علاقے کے ملکوں کو چھوٹے چھوٹے ملکوں میں تقسیم کرنا چاہتے ہیں، جس کیلئے انہوں نے منصوبے تیار کئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوری ایران نے علاقے میں امریکی ریشہ دوانیوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کا مقصد خطے کے امن کو تباہ اور جغرافیائی حیثیت کو تبدیل کرنا ہے۔ ایران کے وزیر دفاع جنرل امیر حاتمی نے کہا کہ امریکہ اس وقت علاقے میں جغرافیائی تبدیلی کے دو اہم منصوبوں پر کام کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ علاقے کی جغرافیائی حیثیت کو تبدیل کرنا چاہتا ہے۔ ایران کے وزیر دفاع نے تہران میں جغرافیائی موضوع پر منعقدہ ایک کانفرنس میں خطاب کے دوران کہا کہ دشمن علاقے کی سرحدیں تبدیل کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکیوں کے مدنظر نیا نظام جو علاقے کے لئے تیار کیا گیا ہے، وہ امریکہ کی برتری پسندی اور غنڈہ گردی پر مبنی ذہنیت کا نتیجہ ہے۔ ایران کے وزیر دفاع نے کہا کہ آج خطے میں عوام کو جن مصائب و آلام کا سامنا ہے، وہ غلط سوچ کی ہی وجہ سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ دشمن آج بھی علاقے میں سرحدوں میں تبدیلی لانا چاہتے ہیں، جو ان کی ایک بڑی غلطی ہے اور دشمن اب اپنے اس طرح کے مقاصد میں کامیاب نہیں ہوسکیں گے۔ ایرانی وزیر دفاع نے کہا کہ علاقے کے بعض ممالک اس تصور میں رہ کر کہ وہ امریکہ سے قریب رہ کر امریکہ کے اس طرح کے منصوبے سے محفوظ رہیں گے تو یہ ان کی بھول ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دشمن اپنی سامراجیت کو پھر سے رواج دینے کے لئے علاقے کے ملکوں کو چھوٹے چھوٹے ملکوں میں تقسیم کرنا چاہتے ہیں، جس کے لئے انہوں نے منصوبے تیار کئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 732811

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/732811/امریکہ-خطے-کی-جغرافیائی-حیثیت-کو-تبدیل-کرنا-چاہتا-ہے-ایرانی-وزیر-دفاع

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org