QR CodeQR Code

کیلاشی خواتین کو ہراساں کرنیوالا ملزم پشاور سے گرفتار

22 Jun 2018 11:35

ایمل خان کو حراست میں لینے کیلئے چترال سے لیڈی پولیس خصوصی طور پر پشاور آئی تھی، ضلعی پولیس افسر چترال کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ لیڈیز پولیس کے ذریعے گرفتار ہونیکا مقصد ملزم کو یہ احساس دلانا ہے کہ چترال کی خواتین کمزور نہیں ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ کیلاش کی خواتین کو ہراساں کرنیوالا نوجوان سیاح گرفتار کر لیا گیا، ایمل خان کو پشاور سے حراست میں لیا گیا۔ چترال میں کیلاشی خواتین کو ہراساں کرنے، زبردستی تصاویر اور ویڈیو بنانے والے نوجوان کو پشاور سے گرفتار کر لیا گیا، ایمل خان کو حراست میں لینے کیلئے چترال سے لیڈی پولیس خصوصی طور پر پشاور آئی تھی۔ ایمل خان نے چترال میں سیاحت کے دوران کیلاش کی خواتین پر تصاویر بنوانے کیلئے زبردستی کی تھی، ان کی ویڈیو بناتے ہوئے دھمکایا اور ہراساں کیا تھا، سوشل میڈیا پر ویڈیو اپ لوڈ ہونے کے بعد وائرل ہو گئی تھی۔ ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد ضلعی انتظامیہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے نوجوان کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے کارروائی کا عندیہ دیا تھا، ضلعی پولیس افسر چترال منصور امان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ لیڈیز پولیس کے ذریعے گرفتار ہونے کا مقصد ملزم کو یہ احساس دلانا ہے کہ چترال کی خواتین کمزور نہیں ہیں۔ 2 سال بعد مذکورہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس پر سماجی رابطوں کے ویب سائٹوں پر تند و تیز بحث ہو رہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 732824

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/732824/کیلاشی-خواتین-کو-ہراساں-کرنیوالا-ملزم-پشاور-سے-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org