0
Friday 22 Jun 2018 14:00

چوہدری نثار کے کاغذات نامزدگی منظور کئے جانے کے خلاف درخواستیں مسترد ہوگئیں

چوہدری نثار کے کاغذات نامزدگی منظور کئے جانے کے خلاف درخواستیں مسترد ہوگئیں
اسلام ٹائمز۔ ہائی کورٹ کے اپیلیٹ ٹریبونل نے سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کے کاغذات نامزدگی منظور کئے جانے کے خلاف درخواستیں مسترد کردیں۔ تفصیلات کے مطابق ہائی کورٹ کے جسٹس عباد الرحمان لودھی پر مشتمل  اپیلیٹ ٹریبونل نے سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کے این اے 59، پی پی 10 اور پی پی 12 سے کاغذات نامزدگی منظور کئے جانے کے خلاف درخواستوں کی سماعت کی۔

ٹریبونل کے روبرو درخواست گزار شاہد اورکزئی نے موقف اختیار کیا کہ بحیثیت وزیر اعظم نواز شریف کے دوسرے دور میں سپریم کورٹ پر حملہ ہوا تھا اور اس وقت چوہدری نثار بھی نواز شریف کے ہمراہ تھے، اس کے علاوہ ٹریبونل میں جمع کرایا گیا بیان حلفی بھی نامکمل ہے۔ اس لئے ان کے کاغذات نامزدگی مسترد کئے جائیں۔ فریقین کے دلائل سننے کے بعد ٹریبونل نے قرار دیا کہ سپریم کورٹ پر حملے میں چوہدری نثار کے ملوث ہونے کے کوئی ثبوت فراہم نہیں کئے۔ اس کےعلاوہ ان کی جانب سے جمع کرایا گیا بیان حلفی بھی مکمل ہے۔ اس لئے درخواستیں مسترد کی جاتی ہیں۔

دوسری جانب اپیلیٹ ٹریبونل نے این اے 64 جہلم سے تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کے کاغذات نامزدگی منظور کئے جانے کے خلاف درخواست پر بھی ہفتے کے لیے نوٹس جاری کردیئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 732837
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش