QR CodeQR Code

کالام، دریائے سوات میں سوزکی وین گرنے سے 3 افراد ڈوب کر لاپتہ

22 Jun 2018 18:14

ڈوبنے والے افراد کی تلاش کیلئے مقامی لوگ اور پولیس کی امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ یاد رہے کہ 2 دن قبل رامیٹ کے علاقے میں بھی سوزوکی دریائے سوات میں گری تھی، جس میں 9 افراد جانبحق ہوئے تھے۔


اسلام ٹائمز۔ کالام میں سوزوکی وین دریائے سوات میں گر گئی جس کے نتیجے میں 3 افراد ڈوب کر لاپتہ ہوگئے۔ پولیس کے مطابق لائی کوٹ کے مقامی رہائشی اپنے مرحوم والد کے چہلم کی تیاری کے سلسلے میں نان بائی کو لینے کیلئے قریبی علاقے پیشمال گئے تھے، گھر واپس جا رہے تھے کہ بوڈی کمر پل سے سوزکی دریائے سوات میں جا گری، جس کے نتیجے میں تینوں افراد دریائے سوات میں ڈوب کر لاپتہ ہو گئے۔ ڈوبنے والے افراد کی تلاش کیلئے مقامی لوگ اور پولیس کی امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ یاد رہے کہ 2 دن قبل رامیٹ کے علاقے میں بھی سوزوکی دریائے سوات میں گری تھی، جس میں 9 افراد جانبحق ہوئے تھے۔


خبر کا کوڈ: 732865

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/732865/کالام-دریائے-سوات-میں-سوزکی-وین-گرنے-سے-3-افراد-ڈوب-کر-لاپتہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org