QR CodeQR Code

نگران حکومت ملکی معاشی صورتحال سے قوم کو آگاہ کرے، عمران خان

22 Jun 2018 18:40

چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ ریکارڈ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ اور زرمبادلہ کے کم ترین ذخائر (ن) لیگی حکومت کا تحفہ ہیں، بلند ترین گردشی قرضے، ریاستی کمپنیوں میں نقصان (ن) لیگ کا کارنامہ ہے، 5 سال میں (ن) لیگ نے ملکی معیشت کی ساکھ تباہ کی اور چلتی بنی۔ عمران خان نے کہا کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ گیارہ ماہ میں 16 ارب ڈالرز کی ریکارڈ سطح تک جاپہنچا جب کہ موڈیز کی جانب سے پاکستان کی ریٹنگ منفی قراردی گئی


اسلام ٹائمز۔  چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ 5 سال میں (ن) لیگ نے ملکی معیشت کی ساکھ تباہ کی اور چلتی بنی تاہم نگراں حکومت قوم کو ملکی معیشت کی حقیقی صورتحال سے آگاہ کرے۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں گرنے سے پاکستان کو اربوں ڈالرز کی بچت ہوئی تاہم اس کے باوجود (ن) لیگ نے معیشت کا حلیہ بگاڑ کر رکھ دیا، (ن) لیگ پاکستان کو ریکارڈ مالیاتی خسارہ دے کر گئی۔ چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ ریکارڈ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ اور زرمبادلہ کے کم ترین ذخائر (ن) لیگی حکومت کا تحفہ ہیں، بلند ترین گردشی قرضے، ریاستی کمپنیوں میں نقصان (ن) لیگ کا کارنامہ ہے، 5 سال میں (ن) لیگ نے ملکی معیشت کی ساکھ تباہ کی اور چلتی بنی۔ عمران خان نے کہا کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ گیارہ ماہ میں 16 ارب ڈالرز کی ریکارڈ سطح تک جاپہنچا جب کہ موڈیز کی جانب سے پاکستان کی ریٹنگ منفی قراردی گئی، گزشتہ برس کے مقابلے میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں بھی گراوٹ ہوئی، معاشی ترقی تو ساری اشتہارات تک ہی محدود رہی لہذا نگراں حکومت قوم کو ملکی معیشت کی حقیقی صورتحال سے آگاہ کرے۔


خبر کا کوڈ: 732867

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/732867/نگران-حکومت-ملکی-معاشی-صورتحال-سے-قوم-کو-ا-گاہ-کرے-عمران-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org