QR CodeQR Code

ملتان، ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام ''یوم انہدام جنت البقیع ''کل منایا جائے گا، احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی جائیں گی

22 Jun 2018 18:55

جنوبی پنجاب کی مرکزی ریلی گھنٹہ گھر چوک سے نواں شہر چوک تک نکالی جائے گی، ریلی کے اختتام پر جنت البقیع کی دوبارہ تعمیر کے حوالے سے قراردادیں بھی پیش کی جائیں گی، ملتان کے علاوہ جنوبی پنجاب کے دیگر اضلاع میں بھی احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی جائیں گی۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر 8 شوال کو ملک بھر میں''یوم انہدام جنت البقیع''منایا جائے گا۔ لاہور، اسلام آباد، کراچی، ملتان سمیت جنوبی پنجاب بھر میں احتجاجی ریلیاں اور مظاہرے کیے جائیں گے، جنوبی پنجاب کی مرکزی ریلی گھنٹہ گھر چوک سے نواں شہر چوک تک نکالی جائے گی، ریلی کی قیادت مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی، ڈپٹی سیکرٹری جنرل سلیم عباس صدیقی، مہر سخاوت علی، ضلعی سیکرٹری جنرل مرزا وجاہت حسین اور دیگر کریں گے۔ ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے ترجمان ثقلین نقوی کے مطابق سعودی عرب کے شہر مدینہ منورہ میں صحابہ کرام اور اہل بیت عظام کی قبور کو منہدم کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی جائیں گی، اس موقع پر جنت البقیع کی دوبارہ تعمیر کے حوالے سے قرادادیں بھی پیش کی جائیں گی، ثقلین نقوی کے مطابق ملتان کے علاوہ بہاولپور، بھکر،لیہ، ڈیرہ غازیخان، رحیم یارخان، جلالپور پیروالا، علی پور، اوچشریف میں بھی احتجاجی ریلیاں اور مظاہرے کیے جائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 732869

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/732869/ملتان-ایم-ڈبلیو-کے-زیراہتمام-یوم-انہدام-جنت-البقیع-کل-منایا-جائے-گا-احتجاجی-مظاہرے-اور-ریلیاں-نکالی-جائیں-گی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org