0
Friday 22 Jun 2018 19:52

پاراچنار، صوبیدار میجر کرم لیویز علی جنان طوری اپنے عہدے سے سبکدوش، تقریب کا انعقاد

پاراچنار، صوبیدار میجر کرم لیویز علی جنان طوری اپنے عہدے سے سبکدوش، تقریب کا انعقاد
اسلام ٹائمز۔ کرم لیوی فورس کے کیپٹن علی جنان طوری کے سبکدوش ہونے پر الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کرم نصراللہ خان، اسسٹنٹ کمشنر اکبر افتحار، ایجنسی پلاننگ آفیسر مفتاء اللہ محسود، فنانس آفیسر انور حسین، سیکرٹری انجمن حسینیہ حاجی نورمحمد، صدر تحریک حسینی علامہ یوسف حسین اور دیگر علاقائی مشران اور کرم لیوی فورس کے اہلکاروں کے علاوہ کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کرم نصراللہ نے کہا کہ کیپٹن علی جنان طوری کرم لیوی فورس میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اعزازی کیپٹن بنایا گیا تھا اور ہمیں ان کی کارکردگی پر فخر ہے۔ انہوں نے کیپٹن (ر) علی جنان طوری کے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ۔ اس موقع پر کیپٹن ریٹائرڈ علی جنان طوری نے کہا کہ میں 1981 میں کرم لیوی فورس بطور سپاہی بھرتی ہوا تھا، الحمدللہ میں نے 37 سال اپنی ڈیوٹی خوش اسلوبی سر انجام دے چکے ہیں۔ آخر میں انتظامیہ، لیوی اہلکاروں اور قومی مشرانوں کی طرف سے تحائف پیش کئے گئے۔ لیویز اہلکاروں نے علی جنان طوری کو پھولوں کے ہار پہنائے اور نیک خواہشات کے ساتھ رخصت کیا۔
خبر کا کوڈ : 732875
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش