0
Saturday 23 Jun 2018 17:15

دو بار وزیر خزانہ رہنے والے سراج الحق کے پاس ذاتی گاڑی تک موجود نہیں

دو بار وزیر خزانہ رہنے والے سراج الحق کے پاس ذاتی گاڑی تک موجود نہیں
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے امیر و سینیٹر سراج الحق کی جانب سے کاغذات نامزدگی میں ظاہر کئے گئے اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔ جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 23 چارسدہ سے الیکشن میں حصہ لیں گے، جس کیلئے انہوں نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے ہیں۔ سراج الحق کی جانب سے کاغذات نامزدگی میں جو اثاثے ظاہر کئے گئے ہیں ان کی کُل مالیت 29 لاکھ روپے سے زائد ہیں۔ کاغذات نامزدگی میں ظاہر کئے گئے اثاثوں کے مطابق جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کے پاس ساڑھے 4 تولے طلائی زیورات، 12 کنال مشترکہ اراضی جبکہ ایک نجی سکول میں حصہ ہے۔

اس کے علاوہ اُن کے 3 بینک اکاؤنٹس میں مجموعی طور پر 18 لاکھ روپے سے زائد کی نقدی موجود ہے۔ امیر جماعت اسلامی کے بیرون ملک کوئی اثاثے موجود نہیں اور نہ ہی وہ بینک ڈیفالٹر ہیں، جبکہ 2 بار وزیر خزانہ رہنے کے باوجود ان کے پاس اپنی ذاتی گاڑی نہیں۔ خیال رہے کہ گذشتہ روز امیر سراج الحق نے کراچی میں ایک پریس کانفرنس کے دوران پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو ذرداری کی جانب سے کاغذات نامزدگی میں بلاول ہاؤس کی قیمت 30 لاکھ روپے ظاہر کرنے پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ہمیں بلاول ہاؤس 50 لاکھ روپے میں بیچ دیں، 20 لاکھ روپے کا فائدہ ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ 25 جولائی یوم حساب ہوگا جن لوگوں کو جیل میں ہونی چاہیئے وہ حکمران بننا چاہتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 733081
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش