QR CodeQR Code

پیپلز پارٹی کا زوال شروع ہوچکا ہے، امیدوار ٹکٹیں واپس کررہے ہیں، لیاقت علی جتوئی

23 Jun 2018 22:30

میہڑ میں مختلف برادریوں کی پی ٹی آئی میں شمولیت کے موقع پر اپنے خطاب میں سابق وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سندھ کے ساتھ جو ظلم پیپلز پارٹی نے کیا اس کی مثال نہیں ملتی، ہماری آصف زرداری سے کوئی ذاتی دشمنی نہیں، میں سندھ کے غریب لوگوں کے حقوق کی جنگ لڑ رہا ہوں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء و سابق وزیراعلیٰ سندھ لیاقت علی جتوئی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا زوال شروع ہوچکا ہے، ٹکٹ ہولڈر امیدوار پارٹی چھوڑ کر جارہے ہیں، ہر برے کا انجام ایسا ہی ہوتا ہے، پیپلز پارٹی نے دس سال اقتدار کے نشے میں دھت ہوکر سندھ کے کسانوں، اساتذہ، ڈاکٹروں، نرسوں، خواتین پر ڈنڈے برسائے، اس کا حساب اب شروع ہوچکا ہے، میہڑ اور خیرپور ناتھن شاہ میں جو لوٹ مار مچائی گئی اس کی کہیں مثال نہیں ملتی، مخالفین پریشان ہیں کہ کس کو امیدوار کھڑا کریں، تحریک انصاف دادو سے کلین سوئپ کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بیٹو جتوئی مہیڑ میں مختلف برادریوں کی پی ٹی آئی میں شمولیت کے موقع پر اپنے خطاب میں کیا۔ لیاقت علی جتوئی کا کہنا تھا کہ سندھ کے ساتھ جو ظلم پیپلز پارٹی نے کیا اس کی مثال نہیں ملتی، ہماری آصف زرداری سے کوئی ذاتی دشمنی نہیں، میں سندھ کے غریب لوگوں کے حقوق کی جنگ لڑ رہا ہوں، نوجوان تبدیلی کا حصہ بنیں اور عمران خان کے منشور کو کامیاب بنائیں۔


خبر کا کوڈ: 733131

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/733131/پیپلز-پارٹی-کا-زوال-شروع-ہوچکا-ہے-امیدوار-ٹکٹیں-واپس-کررہے-ہیں-لیاقت-علی-جتوئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org