0
Saturday 23 Jun 2018 23:06
دوحہ بھی ریاض کے مظالم سے تنگ آگیا

سعودی عرب کو اقوام متحدہ کی کونسل برائے انسانی حقوق سے نکالا جائے، قطر کا مطالبہ

سعودی عرب کو اقوام متحدہ کی کونسل برائے انسانی حقوق سے نکالا جائے، قطر کا مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ قطر نے اقوام متحدہ کی کونسل برائے انسانی حقوق سے درخواست کی ہے کہ اس کونسل میں سعودی عرب کی رکنیت معطل کی جائے۔ قطری اخبار الوطن کے مطابق دوحہ کی انسانی حقوق کی قومی کمیٹی کے چیئرمین علی صمیخ المری نے جنیوا میں پریس کانفرنس کے دوران بین الاقوامی صحافیوں سے خطاب میں کہنا تھا کہ سعودی عرب کی جانب سے انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزیوں کی بنا پر ہم نے اقوام متحدہ کی کونسل برائے انسانی حقوق سے درخواست کی ہے کہ اس ملک کی رکنیت کو معطل کیا جائے۔ قطر کے انسانی حقوق کمیشن کے چیئرمین نے کہا کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات قطر کے شہریوں کے خلاف علی الاعلان ایسے اقدامات کر رہے ہیں جو انسانی حقوق کے مخالف ہیں۔ ہم اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ان دونوں ممالک کو اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن سے باہر نکالا جائے۔ واضح رہے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے قطر کے خلاف پابندیاں عائد کر رکھی ہیں اور قطر کو دہشت گردی کے حامی ممالک کی لسٹ میں شامل کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 733141
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش