QR CodeQR Code

خواجہ آصف کے اثاثے، 90 تولہ سونا صرف نو لاکھ کا، زمین کی قیمت ہزار روپے مرلہ

23 Jun 2018 23:13

خواجہ آصف ایک مہران کار اور ہائبرڈ گاڑی کے مالک ہیں، ان کا سیالکوٹ اور ڈی ایچ اے لاہور میں گھر ہے۔ مسرت آصف کے پاس 90 تولہ سونا ہے جس کی مالیت 9 لاکھ ہے اور انہوں نے قرض حاصل کرکے 10مقامات پر 1 ہزار مرلہ پر زرعی پلاٹ خرید رکھے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔  سابق وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے کاغذات نامزدگی میں خود کو مقروض ظاہر کیا ہے۔ سابق وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف کے این اے 73 سیالکوٹ سے کاغذات نامزدگی منظور ہو گئے ہیں۔ ظاہر کردہ اثاثوں کے مطابق خواجہ آصف اور ان کی اہلیہ مسرت آصف نواز لیگ کی سابق رکن اسمبلی کے مقروض نکلے۔ ریٹرننگ افسران (آر او) کو دیئے گئے اثاثہ جات فارم میں خواجہ آصف اور ان کی اہلیہ نے بتایا کہ انہوں نے سابق ایم پی اے ارشد وڑائچ سے 4 کروڑ 47 لاکھ 20 ہزار 360 روپے ادھار لیے۔ خواجہ آصف کے زیر استعمال فرنیچر اور دیگر اشیا کی قیمت 16 لاکھ 50 ہزار ہے اور مختلف بنکوں میں 3 کروڑ 33 لاکھ 15 ہزار 524 روپے ہیں، ذاتی ضرورت کے لیے ان کے پاس 51 لاکھ 97 ہزار 88 روپے ہیں۔ خواجہ آصف ایک مہران کار اور ہائبرڈ گاڑی کے مالک ہیں، ان کا سیالکوٹ اور ڈی ایچ اے لاہور میں گھر ہے۔ مسرت آصف کے پاس 90 تولہ سونا ہے جس کی مالیت 9 لاکھ ہے اور انہوں نے قرض حاصل کرکے 10مقامات پر 1 ہزار مرلہ پر زرعی پلاٹ خرید رکھے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 733142

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/733142/خواجہ-ا-صف-کے-اثاثے-90-تولہ-سونا-صرف-نو-لاکھ-کا-زمین-کی-قیمت-ہزار-روپے-مرلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org