0
Saturday 23 Jun 2018 23:48
الحدیدہ میں سعودی اتحاد کی شکست کے بعد

متحدہ عرب امارات پر میزائل حملوں کا خطرہ، الرٹ جاری

متحدہ عرب امارات پر میزائل حملوں کا خطرہ، الرٹ جاری
اسلام ٹائمز۔ برطانوی حکومت نے شہریوں کو سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی جانب سفر کرنے سے خبردار کیا ہے۔ لندن کی حکومتی ویب سائٹ کے مطابق 2018ء میں یمن کی جانب سے سعودی عرب کی طرف بے شمار میزائل پھینکے گئے ہیں۔ ان میں سے بہت سے میزائل ہوا میں تباہ کر دیئے گئے ہیں لیکن بعض میزائلوں نے تباہی مچائی ہے۔ سوشل میڈیا میں ایسی رپورٹس ملیں ہیں جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ اب متحدہ عرب امارات کی جانب میزائل فائر کئے جائیں گے۔ انگلستان نے اپنے شہریوں سے کہا ہے کہ اس قسم کے کسی بھی حملے کی صورت میں آپ کو وہاں کی خبروں کو دیکھنا چاہیئے اور ان کی ضروری ہدایات کے مطابق عمل کریں۔ اس بیانیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ ہر سال انگلستان سے 1.5 ملین سیاح متحدہ عرب امارات کی طرف سفر کرتے ہیں اور برطانیہ کے ایک لاکھ سے زائد شہری اس ملک میں مقیم ہیں۔ ان تمام سیاحوں سے کہا گیا ہے کہ اپنے جان و مال کی حفاظت کیلئے ضروری اقدامات انجام دیں۔
 
یاد رہے گذشتہ سال 3 دسمبر کو یمن کی میزائل یونٹ اور عوامی کمیٹی کی جانب سے متحدہ عرب امارات کی زیر تعمیر جوہری سایٹ ایریا کو ہدف بنایا گیا تھا۔ اس وقت یمن کی جانب سے ایک کروز میزائل اس سایٹ کی طرف پھینکا گیا تھا۔ یمن کے ایک فوجی باخبر ذرائع نے المسیرہ نیوز کو بتایا ہے کہ یہ میزائل 2017 ء کے اگست کے مہینہ میں کامیابی کے ساتھ تجربہ کیا گیا تھا اور اس نے اپنے ٹارگٹ کو مکمل انداز میں تباہ کیا تھا۔ گذشتہ سال یمن کی جانب سے میزائل فائر کئے جانے کے بعد متحدہ عرب امارات نے کسی بھی قسم کے میزائل حملے کی مکمل طور پر تکذیب کی تھی۔
 
یمن کی مسلح افواج اور انصار اللہ نے اس سال کے آغاز سے ہی سعودی عرب پر میزائل حملے شروع کر دیئے تھے اور اس سال کو یمن کے میزائلوں کا سال قرار دیا تھا۔ ان میزائل حملوں میں پچھلے سالوں کی نسبت بہت زیادہ شدت دیکھنے میں آئی تھی اور گذشتہ سالوں کی نسبت اس سال سعودی عرب کے عمق میں واقع علاقوں کو ہدف بنایا گیا تھا۔ واضح رہے سعودی عرب کی سربراہی میں بنائے گئے فوجی اتحاد نے کئی سالوں سے یمن کے خلاف جنگ کا آغاز کر رکھا ہے۔
خبر کا کوڈ : 733144
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش