0
Saturday 21 May 2011 08:51

القاعدہ جہاں ہوئی پیچھا کر کے شکست دیں گے، امریکی انٹیلی جنس ایجنسیوں پر ہمارا بھروسہ درست تھا، صدر اوباما

القاعدہ جہاں ہوئی پیچھا کر کے شکست دیں گے، امریکی انٹیلی جنس ایجنسیوں پر ہمارا بھروسہ درست تھا، صدر اوباما
ورجینیا:اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر باراک اوباما نے کہا ہے کہ ایبٹ آباد آپریشن ایک منظم ٹیم ورک کا نتیجہ تھا جس میں سی آئی اے نے کلیدی کردار ادا کیا۔ ورجینیا میں سی آئی اے کے ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے صدر اوباما نے کہا کہ میں آج سی آئی اے کی کامیابی پر مبارک باد دینے آیا ہوں۔ سی آئی اے نے بڑی جدوجہد کر کے اسامہ بن لادن کا سراغ لگایا۔ اسامہ بن لادن کو مارنا یا گرفتار کرنا ہماری اولین ترجیح تھی۔ صدر اوباما نے اپنے خطاب میں کہا کہ اسامہ کو پکڑنا جان جوکھوں کا کام تھا، مگر مجھے سی آئی اے اور امریکی فوج کی صلاحیتوں پر بھروسہ تھا۔ آج دنیا جان گئی کہ امریکی انٹیلی جنس ایجنسیوں پر ہمارا بھروسہ درست تھا۔ صدر اوباما نے کہا کہ القاعدہ کے خلاف ابھی جنگ ختم نہیں ہوئی، القاعدہ جہاں بھی ہوئی پیچھا کرکے اسے شکست دیں گے۔

خبر کا کوڈ : 73326
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش