QR CodeQR Code

عوام کارکردگی کے مقابلے میں انتشار کی سیاست کو مسترد کر دیں گے، شہباز شریف

24 Jun 2018 14:59

سابق وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ گزشتہ انتخابات میں لوڈشیڈنگ اور دہشتگردی کے بڑے مسائل تھے لیکن مسلم لیگ ن کی حکومت نے ملک کے دونوں بڑے مسائل حل کیے، انتخابات میں ایک طرف ہماری کارکردگی اور دوسری جانب کھوکھلے وعدے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ صدر مسلم لیگ(ن) شہباز شریف کا کہنا ہے کہ لائرز فورم پولنگ اسٹیشن پر نمائندے مقرر کرے تاکہ دھاندلی کو روکا جا سکے اور لائرز فورم ضلع و تحصیل کی سطح پر لیگل ایڈ کمیٹیاں تشکیل دے کیونکہ اگر انتخابات شفاف نہ ہوئے تو پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان ہوگا۔ لاہور میں لائرز فورم کے وفد نے صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف سے ملاقات کی جس میں نصیر بھٹہ اور سید مشاہد حسین بھی موجود تھے۔ اس موقع پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ گزشتہ انتخابات میں لوڈشیڈنگ اور دہشتگردی کے بڑے مسائل تھے لیکن مسلم لیگ ن کی حکومت نے ملک کے دونوں بڑے مسائل حل کیے، انتخابات میں ایک طرف ہماری کارکردگی اور دوسری جانب کھوکھلے وعدے ہیں، عوام کارکردگی کے مقابلے میں انتشار کی سیاست کو مسترد کر دیں گے۔ صدر (ن) لیگ کا مزید کہنا تھا کہ لائرز فورم پولنگ اسٹیشن پر نمائندے مقرر کرے تاکہ دھاندلی کو روکا جا سکے اور امیدواروں کو انتخابی مہم کے دوران ہر قسم کی قانونی مدد فراہم کی جائے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ لائرز فورم ضلع و تحصیل کی سطح پر لیگل ایڈ کمیٹیاں تشکیل دے کیونکہ اگر انتخابات شفاف نہ ہوئے تو پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 733273

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/733273/عوام-کارکردگی-کے-مقابلے-میں-انتشار-کی-سیاست-کو-مسترد-کر-دیں-گے-شہباز-شریف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org