0
Sunday 24 Jun 2018 15:41

سی سی پی او لاہور کا سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ملوث 7 انسپکٹرز کے تبادلے نہ کرنے کا مطالبہ

سی سی پی او لاہور کا سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ملوث 7 انسپکٹرز کے تبادلے نہ کرنے کا مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ پنجاب میں نگران حکومت کی جانب سے پولیس افسران کے تبادلوں کے "طوفان" میں بہت سے افسران ادھر ادھر کر دیئے گئے ہیں تاہم سی سی پی او لاہور نے ایڈیشنل آئی جی اور ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز کے نام خط لکھا ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ملوث 7 انسپکٹرز کی ضلعی بدری نہ کی جائے۔ سی سی پی او لاہور کی جانب سے بھجوائے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ملوث انسپکٹر روزانہ کی بنیاد پر عدالت میں پیش ہوتے ہیں، ان کے ضلع بدر ہونے سے عدالتی کارروائی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ سی سی پی او نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ملوث انسپکٹرز کے تبادلے منسوخ کئے جائیں۔ سانحہ ماڈل ٹاﺅن میں ملوث انسپکٹرز میں عامرسلیم، احسان اشرف، میاں شفقت، میاں یونس،عبداللہ جان، رضوان قادر اور اشتیاق احمد شامل ہیں۔
خبر کا کوڈ : 733288
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش