0
Sunday 24 Jun 2018 16:19

عوام کو بتایا جائے کہ انتخابات کو سبوتاژ کرکے فوج کو بدنام کرنیوالی عالمی طاقتیں کون سی ہیں، چوہدری شجاعت حسین

عوام کو بتایا جائے کہ انتخابات کو سبوتاژ کرکے فوج کو بدنام کرنیوالی عالمی طاقتیں کون سی ہیں، چوہدری شجاعت حسین
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ سیکریٹری الیکشن کمیشن عوام کو بتائیں کہ انتخابات کو سبوتاژ کرنے والی بین الاقوامی طاقتیں کون سی ہیں۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عالمی قوتیں خود دھاندلی کرواکے الزام فوج کے سرتھوپنا چاہتی ہیں۔ چوہدری شجاعت کا کہنا تھا کہ نگراں حکومت اور چیف جسٹس اس پر فوری نوٹس لیں،پاک فوج کے ساڑھے تین لاکھ جوانوں کو انتخابی ذمہ داریاں دے کر یہ سازشی طاقتیں اس وقت سیاسی جماعتوں میں بھی سرایت کر چکی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ 2008ء میں بھی یہ سازش ہو چکی ہے جب امریکا نے واضح کہا تھا کہ اگر آپ کی پارٹی الیکشن جیتی تو امریکا نتائج تسلیم نہیں کرے گا۔ چوہدری شجاعت نے کہا کہ یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ بیرونی طاقتیں پہلے بھی پاکستان کی سیاست میں ملوث رہی ہیں۔ واضح رہے کہ سیکریٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب نے 28 مئی 2018ء کو قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا تھا کہ میری ذاتی رائے ہے کہ عالمی سطح پر پاکستان میں انتخابات کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس معاملے پر وہ اِن کیمرا بریفنگ بھی دے سکتے ہیں۔ سیکریٹری الیکشن کمیشن نے قائمہ کمیٹی کو بتایا تھا کہ انتخابات میں فوج کی تعیناتی کا مطالبہ سامنے آ رہا ہے، اس سلسلے میں ہمیں دیکھنا ہوگا کہ فوج کو بڑے پیمانے پر کس طرح سرحدوں سے لایا جائے۔ یاد رہے کہ 14 جون 2018ء کو الیکشن کمیشن نے فیصلہ کیا تھا کہ 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات کے دوران پولنگ کے اندر اور باہر فوج تعینات کی جائے گی۔
 
خبر کا کوڈ : 733299
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش