QR CodeQR Code

سردار اختر مینگل کی آصف زرداری سے ایک اور ملاقات

24 Jun 2018 19:02

بلاول ہاؤس کراچی میں بی این پی (مینگل) کے وفد سے ملاقات کے دوران چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت نے چھوٹے صوبوں میں احساس محرومی ختم کی۔ اٹھارویں آئینی ترامیم میں بلوچستان کے سیاسی رہنماؤں نے بھرپور ساتھ دیا، ملک کو ترقی دلانیکی جو ہماری سوچ ہے، وہ فرد واحد کی نہیں بلکہ اجتماعی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ اگلی حکومت پیپلز پارٹی کی ہوگی۔ اٹھارویں آئینی ترامیم میں بلوچستان کے سیاسی رہنماؤں نے بھرپور ساتھ دیا۔ کراچی بلاول ہاس میں سابق صدر آصف علی زرداری سے سردار اختر مینگل کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء سید خورشید احمد شاہ اور دیگر نے بھی شرکت کی۔ ملاقات میں بلوچستان کی سیاسی صورتحال اور عام انتخابات پر مشاورت کی گئی۔ اس موقع پر وفد سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا کہ ہر مسئلے کا حل جمہوری سوچ ہوتی ہے۔ ہماری حکومت نے چھوٹے صوبوں میں احساس محرومی ختم کی۔ اٹھارویں آئینی ترامیم میں بلوچستان کے سیاسی رہنماؤں نے بھرپور ساتھ دیا۔ ملک کو ترقی دلانے کی جو ہماری سوچ ہے، وہ فرد واحد کی نہیں، اجتماعی ہے۔ پیپلز پارٹی حکومت بنا کر تمام مسائل ختم کرنے کی طاقت رکھتی ہے۔


خبر کا کوڈ: 733338

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/733338/سردار-اختر-مینگل-کی-آصف-زرداری-سے-ایک-اور-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org