QR CodeQR Code

شمالی وزیرستان, باڑ لگانے کے دوران فائرنگ سے پاک فوج کا جوان شہید

24 Jun 2018 19:04

میجر جنرل آصف غفور نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ملک کیلئے قوم کے ایک اور بیٹے نے جان قربان کر دی ہے، پاک افغان بارڈر پر سرحد پار سے دہشتگردوں نے اسوقت حملہ کیا جب باڑ لگائی جا رہی تھی۔ حملے میں شہید ہونے والا 29 سال کا سپاہی نیاز علی مردان کا رہائشی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں نے بارڈر پر باڑ لگانے والی پارٹی کو فائرنگ کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں سپاہی نیاز علی شہید ہوگیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ملک کیلئے قوم کے ایک اور بیٹے نے جان قربان کر دی ہے۔ پاک افغان بارڈر پر سرحد پار سے دہشت گردوں نے اسوقت حملہ کیا جب باڑ لگائی جا رہی تھی۔ حملے میں شہید ہونے والا 29 سال کا سپاہی نیاز علی مردان کا رہائشی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان ہر حال میں بارڈر پر باڑ لگائے گا اور افغانستان کا تعاون دونوں ممالک کے مفاد میں ہے۔ واضح رہے پچھلے دنوں عید کے موقع پر بھی شوال کے علاقے اسی طرح کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں سکیورٹی فورسز کے 3 اہلکار جاں بحق ہوئے تھے۔


خبر کا کوڈ: 733339

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/733339/شمالی-وزیرستان-باڑ-لگانے-کے-دوران-فائرنگ-سے-پاک-فوج-کا-جوان-شہید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org