0
Sunday 24 Jun 2018 19:13

لاہور، کربلا گامے شاہ سے یوم انہدام جنت البقیع کی مناسبت سے ریلی

لاہور، کربلا گامے شاہ سے یوم انہدام جنت البقیع کی مناسبت سے ریلی
اسلام ٹائمز۔ لاہور میں یوم انہدام جنت البقیع و جنت المعلی کے سلسلہ میں کربلا گامے شاہ میں احتجاجی  ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں مختلف مکاتب فکر کے اکابرین و علما کرام نے شرکت کی۔ اس موقع پر قراردادیں پیش کی گئیں جنہیں اکثریت رائے سے منظور کر لیا گیا۔ اس موقع پر علامہ سید صبیح حیدر شیرازی، سید محمد ابرار شیرازی، سید وقارالحسنین نقوی، سید قاری نورالمصطفی، علامہ حسن رضا پمدانی، علامہ پرویز اکبر ساقی سمیت مختلف مکاتب فکر کے علماء اکابرین نے شرکت کی۔ ریلی کے شرکاء نے سعودی حکومت سے جنت البقیع و جنت المعلی کے مزارات کو دوبارہ تعمیر کرنے کا مطالبہ کیا۔ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ آج  کی اس ریلی میں تمام مکاتب فکر کے علماء اور رہنما موجود ہیں جن کا مشترکہ مطالبہ ہے کہ جنت البقیع کی دوبارہ تعمیر کروائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کی حکومت اگر مزارات تعمیر نہیں کرنا چاہتی تو ایران یا پاکستان کی حکومت کو اجازت دے، پاکستانی عوام اپنے خرچ سے مزارات کی تعمیر کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 733346
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش