0
Sunday 24 Jun 2018 19:15

علی بیگم کی اولین ترجیح پاراچنار سے تعلیمی پسماندگی اور بے روزگاری کا خاتمہ ہے

علی بیگم کی اولین ترجیح پاراچنار سے تعلیمی پسماندگی اور بے روزگاری کا خاتمہ ہے
اسلام ٹائمز۔ قبائلی علاقہ پاراچنار کے حلقہ این اے 46 سے واحد خاتون اُمیدوار علی بیگم نے کہا ہے کہ منتخب ہوکر مظلوم خواتین کی آواز بن کر خدمت انجام دیں گی اور علاقے میں امن، صحت، تعلیم اور روزگار کیلئے خصوصی اقدامات اٹھائیں گی۔ پاراچنار میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق بیورو کریٹ و حلقہ این اے 46 سے قومی اسمبلی کی امیدوار علی بیگم نے کہاکہ وہ عوام کو مسائل سے نجات دلانے اور علاقے میں قیام امن کیلئے میدان میں آئی ہے اور وہ چاہتی ہے کہ پسماندہ قبائلی علاقے بھی ملک کے دیگر علاقوں کے برابر ترقی کرے اور پاراچنار میں قدرتی خزانوں سے مالا مال پہاڑوں سے فائدہ اٹھایا جائے۔ علی بیگم کا کہنا تھا کہ علاقے سے تعلیمی پسماندگی اور بے روزگاری کا خاتمہ ان کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں انضمام سے اب قبائلی علاقوں پر بھی ترقی کے دروازے کھل گئے ہیں تاہم قبائل کو ان کے جائز حقوق دلانے کیلئے جدوجہد کی ضرورت ہے۔ وہ چاہتی ہے کہ تعلیم سمیت ہر میدان میں قبائلی علاقوں کو ملک کے برابر لائیں۔ تقریب سے حاجی شیر حسن خوشی، ڈاکٹر حسین جان، پروفیسر عباس علی شاہ، حاجی گل اکبر، واجد حسین، محمد عالم جان اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علی بیگم نے پاراچنار سمیت قبائلی عوام کی بے لوث خدمت کی ہے، اس لئے وہ علی بیگم کو منتخب کرکے علاقے سے بدامنی اور بے روزگاری کے خاتمے کیلئے راہ ہموار کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 733347
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش