0
Sunday 24 Jun 2018 19:17

مولانا فضل الرحمٰن اور پرویز خٹک کے اثاثوں کی تفصیلات منظر عام پر

مولانا فضل الرحمٰن اور پرویز خٹک کے اثاثوں کی تفصیلات منظر عام پر
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمٰن اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابق وزیراعلٰی خیبر پختونخوا پرویز خٹک کے اثاثوں کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں۔ دستاویزات کے مطابق متحدہ مجلس عمل اور جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کے پاس ذاتی گاڑی نہیں ہے اور ان کے ڈیرہ اسماعیل خان میں 2 گھروں کی مالیت 40 لاکھ روپے ہے۔ دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن 7 لاکھ روپے مالیت کے 5 مرلے کے پلاٹ کے بھی مالک ہیں، جبکہ ان کی اہلیہ کے پاس 9 لاکھ 50 ہزار روپے کے زیورات ہیں۔ دوسری جانب دستاویزات کے مطابق سابق وزیراعلٰی خیبر پختونخوا پرویز خٹک 12 کروڑ 96 لاکھ 46 ہزار روپے زرعی زمین کے مالک ہیں اور وہ حیات آباد میں کرائے کے مکان میں رہائش پذیر ہیں۔ دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ پرویزخٹک 2012ء ماڈل کی گاڑی کے مالک ہیں جس کی قیمت 13 لاکھ 67 ہزار روپے ہے، جبکہ ان کی اہلیہ 53 تولے سونے کی مالک ہیں۔ دستاویز کے مطابق پرویز خٹک نے ایک دوست کو 40 لاکھ روپے قرضہ دیا ہے اور انہیں 2 کروڑ 52 لاکھ روپے قرض کی ادائیگی بھی کرنی ہے۔ یاد رہے کہ عام انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کے اثاثہ جات سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک کئی سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں کے اثاثے سامنے آئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 733349
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش