0
Sunday 24 Jun 2018 21:12

کراچی میں حیران کن نتائج دیں گے، بلاول نے شہر کو نفرتوں کی سیاست سے نکالنے کا عزم کیا ہے، سعید غنی

کراچی میں حیران کن نتائج دیں گے، بلاول نے شہر کو نفرتوں کی سیاست سے نکالنے کا عزم کیا ہے، سعید غنی
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے صدر سعید غنی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کراچی میں حیران کن نتائج دے گی، بلاول بھٹو زرداری نے شہر کو نفرتوں کی سیاست سے نکالنے کا عزم کیا ہوا ہے، گورنر ہاؤس میں ایک الیکشن سیل بنایا گیا ہے، جو مسلم لیگ ن اور ایم کیو ایم کے لئے کام کر رہا ہے، الیکشن کمیشن اس کا نوٹس لے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلاول ہاؤس میڈیا سیل میں مسلم لیگ ن کے رہنما حاجی چن زیب کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کے موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ شمولیت کرنے اختیار کرنے والوں میں روبینہ شاہین، شاہنواز اورنگزیب تنولی اور دیگر بھی شامل ہیں۔ اس موقع پر سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی اور دیگر بھی موجود تھے۔ سعید غنی نے کہا کہ پارٹی میں شمولیت ابھی شروع نہیں ہوئی پہلے سے چلتی آرہی ہیں، ماضی میں لوگوں پر ایم کیو ایم کی دہشت تھی، ایم کیو ایم کے خوف کی وجہ ہم خود سیاسی سرگرمیاں کراچی میں اس طرح نہیں کر پاتے تھے، اب حالات تبدیل ہوگئے ہیں شہر میں امن و امان ہے، لوگ کھل کر اب اپنے سیاسی وابستگیاں کسی کی بھی ساتھ جوڑ سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج جن لوگوں نے شمولیت اختیار کی بیشتر کا تعلق ملیر سے ہے، پاکستان پیپلز پارٹی کراچی میں حیران کن نتائج دیگی، بلاول بھٹو زرداری نے کراچی پر توجہ دی ہوئی ہے، شہر کو نفرتوں کی سیاست سے نکالنے کا عزم بلاول بھٹو نے کیا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گورنر ہاؤس میں ایک الیکشن سیل بنایا گیا ہے، الیکشن سیل مسلم لیگ نون اور ایم کیو ایم کے لئے بنایا گیا ہے، الیکشن کمیشن سے کہتا ہوں کہ وہ اس چیز کا نوٹس لیں۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری وسائل سے الیکشن سیل گورنر ہاؤس میں کام کررہا ہے، ہمارے کچھ لوگوں پر دباو ڈال کر پارٹیاں تبدیل کرائی جارہی ہیں، ان تمام اداروں سے کہوں گا ایسے ہتھکنڈے نہ استعمال کریں۔
خبر کا کوڈ : 733372
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش