0
Sunday 24 Jun 2018 22:24

مسلم لیگ (ن) نے چوہدری نثار کے مقابلے میں اپنے امیدوار میدان میں اتار دیئے

مسلم لیگ (ن) نے چوہدری نثار کے مقابلے میں اپنے امیدوار میدان میں اتار دیئے
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) نے ناراض رہنما چوہدری نثار کے مقابلے میں قومی و صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں اپنے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کر دیئے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت اور سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار کے اختلافات روزبروز کھل کر سامنے آرہے ہیں اور ایک دوسرے کے خلاف بیانات بھی دیئے جا رہے ہیں۔ سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے الیکشن 2018ء میں آزاد حیثیت سے حصہ لینے کا اعلان کیا ہے۔ اب مسلم لیگ (ن) نے چوہدری نثار کے مقابلے میں تمام حلقوں سے اپنے امیدوار میدان میں اتار دئیے ہیں۔

مسلم لیگ (ن) نے قومی اسمبلی کے حلقہ 59 سے راجہ قمرالاسلام اور این اے 63 سے ممتاز خان کو ٹکٹ جاری کئے، جبکہ صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 10 سے راجہ قمرالسلام، پی پی 12 سے فیصل قیوم ملک،  پی پی 13 سے سرفراز افضل، پی پی 19 سے زیشان صدیق اور پی پی 20 سے راجہ سرفراز اصغر کو میدان میں اتارا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 733386
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش