QR CodeQR Code

عوام پیپلز پارٹی کی کرپشن کے خلاف بیدار ہو چکے ہیں، ایاز لطیف پلیجو

24 Jun 2018 23:58

اپنے ایک بیان میں گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے جنرل سیکریٹری نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے زراعت کو تباہ کر دیا ہے، پینے کیلئے پانی نہیں مل رہا، زرداری مافیا نے ہزاروں ایکڑ زمین پر قبضہ کر لیا ہے، بلدیات، فشریز، تعلیم، صحت، ریونیو، ایری گیشن سمیت ہر محکمے سے اربوں روپے ہڑپ کرکے دبئی، لندن، امریکا، سوئزرلینڈ اور دیگر ممالک میں منتقل کئے گئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس سندھ کے جنرل سیکریٹری ایاز لطیف پلیجو نے کہا ہے کہ عوام پیپلز پارٹی کی کرپشن کے خلاف بیدار ہو چکے ہیں اور سندھ میں کرپشن کرنے والے نمائندوں کے گھروں کا گھیراؤ کر رہے ہیں، 25 جولائی کو عوام ان سے انتقام لیں گے۔ اپنے ایک بیان میں ایاز پلیجو نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے منظور نظر افسران اب بھی کام کر رہے ہیں، پیپلز پارٹی نے ووٹ خریدنا شروع کر دیئے ہیں، جو کہ دھاندلی کی ابتداء ہے، فوری طور پر ایسے افسران کو ہٹایا جائے، جو پیپلز پارٹی کے منظور نظر ہہیں، تاکہ صاف اور شفاف الیکشن ممکن ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے زراعت کو تباہ کر دیا ہے، پینے کیلئے پانی نہیں مل رہا، زرداری مافیا نے ہزاروں ایکڑ زمین پر قبضہ کر لیا ہے، بلدیات، فشریز، تعلیم، صحت، ریونیو، ایری گیشن سمیت ہر محکمے سے اربوں روپے ہڑپ کرکے دبئی، لندن، امریکا، سوئزرلینڈ اور دیگر ممالک میں منتقل کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تھر میں معصوم بچے مر رہے ہیں، سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹرز اور دواؤں کی کمی ہے، سندھ پبلک سروس کمیشن کے بجائے نوکریاں فروخت کی جا رہی ہیں اور میرٹ کا جنازہ نکال دیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 733398

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/733398/عوام-پیپلز-پارٹی-کی-کرپشن-کے-خلاف-بیدار-ہو-چکے-ہیں-ایاز-لطیف-پلیجو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org