QR CodeQR Code

آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کو پارلیمنٹ میں نمائندگی دی جائے، جسٹس (ر) گیلانی

21 May 2011 16:48

اسلام ٹائمز:سابق چیف جسٹس آزاد کشمیر جسٹس گیلانی نے کہا کہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کو قومی اسمبلی و سینٹ میں نمائندگی دینے پر کسی کو اعتراض نہیں ہوگا کیونکہ انسانی حقوق دینے پر تمام دنیا متفق ہے


گلگت:اسلام ٹائمز۔سابق چیف جسٹس آزاد کشمیر جسٹس ریٹائرڈ منظور حسین گیلانی نے پلڈاٹ فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کو پارلیمنٹ میں نمائندگی دینے سے کوئی فرق نہیں پڑیگا، ان علاقوں کو حقوق ملنے پر کسی دوسرے ملک کو کوئی اعتراض نہیں ہوگا کیونکہ علاقے میں حقوق کا کوئی تنازعہ نہیں، بلکہ سٹیٹ کا تنازعہ ہے۔ اُنہوں نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس تھنک ٹینک کا مقصد آپس میں مل بیٹھنے، انتظامی اور سیاسی ڈھانچے میں جو کمی بیشی ہم سمجھتے ہیں، اسکی بہتری کے لئے سفارشات اور آپکی رائے سے آئندہ کے لئے رائے عامہ ہموار کی جا رہی ہے، کیونکہ انسانی بنیادی حقوق کی فراہمی پر تمام دُنیا متفق ہے۔ 
سابق آئی جی پی سندھ افضل شگری نے فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان میں پاکستان کا ہر شہری زمین، دُکان، مکان اور جائیداد خرید سکتا ہے۔ یہاں اس قسم کی کوئی پابندی نہیں ہے کہ غیر مقامی جائیداد نہ خرید سکیں۔ اُنہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے عوامی خواہشات کا احترام کرتے ہوئے جو آئینی پیکیج دیا ہے وہ قابل احترام ہے اور اس سے کسی حد تک عوامی مسائل کا خاتمہ ہوا ہے تاہم گلگت بلتستان کو مکمل آئینی صوبے کا اختیار دیا جانا چاہئے۔


خبر کا کوڈ: 73352

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/73352/آزاد-کشمیر-اور-گلگت-بلتستان-کو-پارلیمنٹ-میں-نمائندگی-دی-جائے-جسٹس-ر-گیلانی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org