0
Monday 25 Jun 2018 17:00

چارسدہ، بچے کے ساتھ جنسی زیادتی، والد کا چیف جسٹس سے نوٹس لینے کا مطالبہ

چارسدہ،  بچے کے ساتھ جنسی زیادتی، والد کا چیف جسٹس سے نوٹس لینے کا مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ چارسدہ کے علاقے نستہ میں اسلحہ کی نوک پر بچے کے ساتھ جنسی زیادتی کی گئی۔ متاثرہ بچے عاطف کے والد کا کہنا ہے کہ چار روز قبل ان کا بیٹا سودا سلف لینے بازار گیا تھا، راستے میں واصف اور سلیم نامی شخص نے اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ زیادتی کے متعلق انہوں نے تھانے میں رپورٹ درج کی ہے لیکن ایس ایچ او نے ملزمان کو پکڑنے کی بجائے ان کو بتایا کہ جہاں کہیں بھی ملزمان نظر آئے، ان پر خود گولی چلاؤ۔ متاثرہ بچے کے والد کا کہنا ہے کہ پولیس ملزمان کے ساتھ ملی ہوئی ہے اور ملزمان سر عام آزاد پھر رہے ہیں، پولیس ان کو پکڑنے کی کوشش نہیں کرتی۔ انہوں نے کہا کہ وہ پولیس کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہے اور ان کا چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ ہے کہ ملزمان کے خلاف کارروائی کی جائے اور انکو انصاف دلایا جائے۔ انہوں نے دھمکی دی کہ اگر انکو انصاف نہیں ملا تو موٹر وے پر خودسوزی کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 733528
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش