0
Monday 25 Jun 2018 17:11

بھارتی پارلیمنٹ کیلئے کشمیر کوئی ووٹ مشین نہیں ہے، حمید قرہ

بھارتی پارلیمنٹ کیلئے کشمیر کوئی ووٹ مشین نہیں ہے، حمید قرہ
اسلام ٹائمز۔ کانگریس کے سینئر لیڈر اور بھارتی پارلیمنٹ کے سابق وزیر طارق حمید قرہ نے بی جے پی کو مشورہ دیا کہ وہ کشمیر کو ووٹ حاصل کرنے کی مشین بنانا چھوڑ دے۔ اپنی رہائشگاہ سرینگر پر نامہ نگاروں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے طارق حمید قرہ نے بی جے پی پر جموں کشمیر میں آئندہ برس ہونے والے پارلیمانی انتخابات سے دھماکہ خیز صورتحال تیار کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کا عمل قومی مفادات کے برعکس ہے۔ سول سوسائٹی گروپوں اور دانشوروں کو سلام پیش کرتے ہوئے حمید قرہ نے کہا کہ انہوں نے مودی کی سربراہی والی حکومت کو کشمیر پالیسی کا جائزہ لینے کی صلاح دی۔

انہوں نے کہا ’’میں ہی نہیں، بلکہ بی جے پی اور آر ایس ایس کے لوگ بھی جموں کشمیر میں بحالی امن کے لئے مذاکراتی عمل کی ضرورت پر بات کرتے ہیں۔ حمید قرہ نے حکومت کو مشورہ دیا کہ وہ پاکستان سے مذاکرات کریں اور اس جماعت کو اگر یہ لگ رہا ہے کہ مذاکراتی عمل اور دہشت گردی ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے، تو جنگ کرنے سے انہیں کون سی طاقت روک رہی ہے۔ انہوں نے اپنا نقطہ نظر پیش کرتے ہوئے کہا ’’مجھے لگ رہا ہے کہ بات چیت واحد راستہ ہے اور قومی مفاد میں فوری طور پر بات چیت کا سلسلہ شروع کیا جائے‘‘۔
خبر کا کوڈ : 733529
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش