0
Saturday 21 May 2011 13:42

سعودی سفارت کار کا قتل قابل مذمت ہے حکومت دہشتگردی کا خاتمہ کرے، جعفریہ الائنس

سعودی سفارت کار کا قتل قابل مذمت ہے حکومت دہشتگردی کا خاتمہ کرے، جعفریہ الائنس
کراچی:اسلام ٹائمز۔ جعفریہ الائنس پاکستان کا ایک ہنگامی اجلاس مرکزی سربراہ علامہ عباس کمیلی کی زیرصدارت منعقد ہوا، جس میں مرکزی رہنماء اور قائدین مولانا محمد حسین مسعودی، علامہ فرقان حیدر عابدی، علامہ نثار احمد قلندری اور دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس کے شرکاء نے کراچی میں دہشت گردوں کے ہاتھوں سعودی سفارت کار کے قتل کی شدید مذمت کی، ایک قرار داد کے ذریعے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ دہشت گردوں کی سرکوبی کیلئے کسی ایک علاقے یا خطے تک محدود کاروائی نہ کرے، دہشت گردوں کے مضبوط نیٹ ورک قائم ہیں، جن کا قلع قمع کرنے کیلئے ملک بھر میں سخت ترین اقدامات کی ضرورت ہے۔ جعفریہ الائنس کے رہنماؤں نے سعودی سفارت کار کے قتل کی آڑ میں فرقہ وارانہ تعصب پر مبنی ردعمل کی بھی مذمت کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 73361
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش