QR CodeQR Code

افغانستان،قابض امریکہ اور نیٹو کے خلاف بڑھتے ہوئے عوامی جذبات اور احتجاجی مظاہرے

21 May 2011 16:18

اسلام ٹائمز:طالقان کے باشندوں نے ایک بار پھر امریکی فوجیوں کے انخلا کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے عوام پر فوج کی فائرنگ کی بھی مذمت کی۔ واضح رہے کہ دو دن قبل شہر طالقان کے قریب نیٹو فوجیوں نے ایک گاؤں پر حملہ کرکے چار افراد کو ہلاک کردیا تھا


کابل:اسلام ٹائمز۔امریکی جرائم کے خلاف صوبہ تخار کے شہر تالقان میں مسلسل دوسرے دن بھی امریکہ مخالف مظاہروں کا سلسلہ جاری رہا۔ ان مظاہروں کے دوران تالقان کے باشندوں نے ایک بار پھر امریکی فوجیوں کے انخلا کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے عوام پر فوج کی فائرنگ کی بھی مذمت کی۔ واضح رہے کہ دو دن قبل شہر تالقان کے قریب نیٹو فوجیوں نے ایک گاؤں پر حملہ کرکے چار افراد کو ہلاک کردیا تھا جس کی وجہ سے لوگوں میں غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ جبکہ تازہ ترین مظاہروں میں بھی کم از کم تین افراد زخمی ہوئے ہیں۔ مظاہرین نے پولیس کی کئی چوکیوں پر حملہ کیا اور ان کو آگ لگا دی۔ 
یاد رہے کہ افغانستان میں قابض امریکہ اور نیٹو کے خلاف بڑھتے ہوئے عوامی جذبات اور احتجاجی مظاہرے بڑھ رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 73364

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/73364/افغانستان-قابض-امریکہ-اور-نیٹو-کے-خلاف-بڑھتے-ہوئے-عوامی-جذبات-احتجاجی-مظاہرے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org