0
Tuesday 26 Jun 2018 09:25

اساتذہ طلباء کی تعلیم کیساتھ کردار سازی پر بھی توجہ دیں، راغب نعیمی

اساتذہ طلباء کی تعلیم کیساتھ کردار سازی پر بھی توجہ دیں، راغب نعیمی
اسلام ٹائمز۔ جامعہ نعیمیہ میں اساتذہ اور مدرسین کے سالانہ مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ و ممبر اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے کہا ہے کہ اساتذہ طلباء کی تعلیم کیساتھ کردار سازی پر بھی خصوصی توجہ دیں، مثالی معاشرے کی تشکیل بچوں کی اسلامی اصولوں پر اخلاقی تربیت سے ہی ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ مدارس میں آنیوالے دینی طلبہ ہمارے پاس قوم کی امانت ہیں، ان کی معیاری تعلیم وتربیت ہمارا قومی و اخلاقی فریضہ ہے، امسال امتحانات میں نمایاں کامیابی حاصل کرنیوالے طلبہ میں 3 لاکھ  کے قریب وظائف دیئے جائیں گے۔ ایک روزہ اساتذہ کرام کی خصوصی تربیتی ورکشاپ آج جامعہ نعیمیہ میں ہوگی جس میں تدریس کے حوالے سے ماہرین خصوصی لیکچردیں گے۔
خبر کا کوڈ : 733669
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش