0
Tuesday 26 Jun 2018 18:27
الحدیدہ میں سعودی اتحاد کو شکست فاش

1300 سعودی اتحادی فوجی ہلاک 1 جنگی کشتی تباہ، المسیرہ

1300 سعودی اتحادی فوجی ہلاک 1 جنگی کشتی تباہ، المسیرہ
اسلام ٹائمز۔ المسیرہ نیوز ایجنسی نے گذشتہ تین ہفتوں سے جاری یمنی فوج اور انصار اللہ کے سعودی اتحاد کے خلاف دفاعی جنگ کی مختصر رپورٹ شائع کر دی ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق 27 مئی سے 20 جون 2018 ء تک 23 دنوں تک جاری یمن کی استقامت کے دوران مغربی ساحل پر دشمن کی تین سو سے زائد فوجی بکتر بند گاڑیاں تباہ کی گئی ہیں۔ الحدیدہ کے ساحل پر جنگ کے دوران ایسا فوجی سازو سامان جو یمن کے میزائل یونٹ اور بیلیسٹک میزائیلوں کے ذریعے تباہ کیا گیا ہے وہ اس کے علاوہ ہے۔ اس دفاعی جنگ کے کے دوران 1323 سے زائد سعودی عرب کے فوجی اتحاد میں شامل کرائے کے فوجی مارے گئے کہ جن میں سے بعض اعلی سطح کے کمانڈر تھے۔ گذشتہ تین ہفتوں کی دوران جنگ میں انصار اللہ اور یمن کے میزائل یونٹ نے لگ بھگ چھ سے زیادہ آپریشن کئے جن میں 12 بیلیسٹک میزائل ملک کے جنوبی ساحل کی طرف فائر کئے گئے۔


 
یاد رہے گذشتہ روز بھی یمن کی جانب سے سعودی دارالحکومت ریاض کی جانب متعدد بیلیسٹک میزائل فائر کئے گئے تھے۔ سعودی ذرائع کا کہنا ہے کہ ان میزائلوں کو ہوا میں نشانہ بنا کر تباہ کردیا گیا جبکہ المیادین نیوز چینل کے مطابق انصار اللہ نے اعلان کیا ہے ریاض کے عسکری اہداف کی جانب پھینکے گئے میزائل اپنے ٹارگٹ کو تباہ کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔ سعودی عرب کی جانب سے ہوا میں یمنی میزائیلوں کو تباہ کرنے کیلئے فائر کئے گئے پیڑیاٹ میزائلوں کے ویڈیو کلپ میں صرف دفاعی میزائیلوں کو ہوا میں دیکھا جا سکتا ہے جبکہ یمن کی طرف سے فائر کئے جانے میزائلوں کے تباہ ہونے پر مبنی کوئی تصویر نشر نہیں کی گئی۔
خبر کا کوڈ : 733776
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش