QR CodeQR Code

عام انتخابات، سندھ میں تعلیمی اداروں کی چھٹیاں بڑھانے پر غور

26 Jun 2018 20:13

محکمہ تعلیم سندھ کا موقف ہے کہ اساتذہ الیکشن میں پولنگ اسٹیشنز میں فرائض میں مصروف ہوں گے اور مختلف تعلیمی اداروں میں پولنگ اسٹیشنز بھی قائم ہوں گے۔ محکمہ تعلیم کے مطابق صوبہ سندھ میں موسم گرما کی تعطیلات میں اضافے کی تجویز نگران حکومت کو ارسال کی جائے گی۔


اسلام ٹائمز۔ عام انتخابات کی وجہ سے سندھ میں تعلیمی اداروں کی تعطیلات میں توسیع کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔  سندھ کے اسکول، کالجز اور جامعات کی تعطیلات 27 جولائی تک بڑھانے کی تجویز سامنے آئی ہے۔ محکمہ تعلیم سندھ کا موقف ہے کہ اساتذہ الیکشن میں پولنگ اسٹیشنز میں فرائض میں مصروف ہوں گے اور مختلف تعلیمی اداروں میں پولنگ اسٹیشنز بھی قائم ہوں گے۔ محکمہ تعلیم کے مطابق صوبہ سندھ میں موسم گرما کی تعطیلات میں اضافے کی تجویز نگران حکومت کو ارسال کی جائے گی۔
 
 


خبر کا کوڈ: 733813

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/733813/عام-انتخابات-سندھ-میں-تعلیمی-اداروں-کی-چھٹیاں-بڑھانے-پر-غور

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org